اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے اپنے اتحادیوں سے کئے وعدے پورے کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے تمام اتحادیوں سے رابطے برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق حکومتی رابطہ کمیٹی اتحادیوں سے ملاقات کرکے تحفظات وزیر اعظم تک پہنچائے گی رابطوں کا مقصد اتحادیوں کے مطالبات اور تحفظات کے بارے میں آگاہ رہنا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ حکومتی رابطہ کمیٹی نے
گرینڈ، ڈیموکریٹک الائنس، اور بی این پی سے بھی ملاقات کا فیصلہ کیا ۔حکومتی رابطہ کمیٹی کا وفد جی ڈی اے کے وفد سے آئندہ ہفتے ملاقات کرے گا ، حکومتی وفد میں پرویز خٹک، جہانگیر ترین، قاسم سوری اور ارباب شہزاد شامل ہیں ۔ ذرائع کے مطابق حکومتی وفد ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ق سے بھی ملاقات کرچکاہے، گزشتہ روز بھی ایم کیو ایم اور جی، ڈی اے ارکان کی وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی تھی۔