ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

عمران خان نے سادگی کی نئی مثال قائم کردی،امریکہ میں قیام کیلئے ایسی کونسی جگہ کا انتخاب کیا جہاں ٹھہرنا نوازشریف کو بالکل بھی پسند نہیں تھا

datetime 25  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ جانے کیلئے وزیراعظم عمران خان نےکفایت شعاری کا عملی مظاہرہ کیا اور شاہانہ پروٹوکول ،خصوصی طیارے کے استعمال سے گریز کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے امریکہ میں 7روزہ قیام کے لیے شاہانہ ہوٹل کی بجائے پی آئی اے کے ہوٹل روزویلٹ کا انتخاب کیا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے کبھی اس ہوٹل میں ٹھہرنا پسند نہیں کیا تھا جو پاکستان کی قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کی ملکیت ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی سات دنوں میں تمام اہم ملاقاتیں اسی ہوٹل میں ہونا طے ہیں۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لیے جب بھی نیویارک گئے انہوں نے والڈورف اسٹوریا یا نیو یارک پیلس کا ہی انتخاب کیا۔دوسری جانب بھارتی میڈیا نے بھارتی حکمرانوں کو پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی کفایت شعاری سے سیکھنے کا مشورہ دے دیا۔،تفصیلات کے مطابق بھارتی اخبار انڈیا ٹو ڈے نے نے لکھا کہ عمران خان پر طنز کرنے کے بجائے بھارتی رہنماؤں کو ان کے کم لاگت کے امریکی دورے سے کچھ سیکھنا چاہئے، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ہیوسٹن میں اپنے شو پیس ایونٹ پر اربوں روپے خرچ کئے اور تعریفیں سمیٹیں جبکہ عمران خان پر کمرشل فلائٹس کے ذریعے جانے پر بھی تنقید کی جارہی ہے۔ بھارتی اخبار کے مطابق سوشل میڈیا پر بھی عمران خان کی کفایت شعاری کا مذاق میمیز بنا کر اڑایا گیا۔ لیکن اصل میں تو بھارتی حکمرانوں کو پاکستان کے وزیراعظم سے سیکھنا چاہئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…