جمعرات‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2024 

نیوز اپ ڈیٹ، شمالی علاقوں،میرپور آزاد کشمیر میں زلزلے نے تباہی مچا دی،مقبوضہ کشمیر اور بھارت کے متعدد شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے،بڑی تعدادمیں گھر اور عمارتیں گر گئیں

datetime 24  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن ) شمالی علاقوں میرپور آزاد کشمیر میں زلزلے نے تباہی مچا دی، سڑکوں میں دراڑیں اور شگاف پڑنے سے بجلی اورمواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا، سیاحوں کو بھی شدید پریشانی کا سامنا ہے۔اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے،ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان، صدر ڈاکٹر عارف علوی، چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینٹ، سپیکر و ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی، چاروں وزراء اعلیٰ ،

وزیراعظم و صدر آزادکشمیرسمیت تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کا اظہار افسوس، وزیراعظم نے متاثرین کی ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے فیصل آباد، قصور، ڈسکہ، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، جہلم، چارسدہ، صوابی، سوات، مانسہرہ، مینگورہ، میرپور خاص، مری، کوٹ مومن، سانگلہ ہل، سکھیکھی، گجرات، حیدر آباد، اوکاڑہ، وزیر آباد، حافظ آباد، شکر گڑھ، شیخوپورہ، فیروزوالا، چنیوٹ، خوشاب، اٹک، سرگودھا، مانگا منڈی، اسکردو، ہنگو، باجوڑ، آزاد کشمیر میں بھی محسوس کیے گئے۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کے شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی دس کلو میٹر تھی۔ زلزلے کے دورانیہ آٹھ سے دس سیکنڈ تھا۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز راولپنڈی سے 92 کلو میٹر دور جنوب مشرق میں تھا۔پاکستان کے علاوہ مقبوضہ کشمیر اور بھارت کے مختلف شہروں میں بھی زلزے کے جھٹکے محسوس کیے گے ہیں۔بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی، امرتسر، وہاڑی،ہریانہ اور چنڈی گڑھ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم تاحال بھارت اور مقبوضہ کشمیر۔ آزاد کشمیر کے علاقے میرپور اور جاتلاں میں زلزلے کی شدت زیادہ ریکارڈ کی گئی۔ جس سے میرپور، جاتلاں اور گردونواح کے علاقوں میں گھروں اور عمارتیں گر گئیں، 70 سے زائد افراد زخمی اور

ایک بچی سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔اس کے ساتھ زلزلے سے قومی شاہراہوں پر بڑی بڑی دراڑیں اور زیر زمین گہرے شگاف بھی پڑ گئے ہیں، جس سے بعض مقامات پر گاڑیاں بھی الٹ گئی۔ تاہم نیشنل ڈیزاسٹر میجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے نقصان کا ازالہ لگایا جا رہا ہے۔آزاد کشمیر اور دیگر علاقوں میں زلزلہ زدگان کیلئے ہیلپ لائن قائم کردی گئی، چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ عوام نقصان کی اطلاع ہیلپ لائن 1700 دے سکتے ہیں۔ اسی طرح میرپورآزاد کشمیر میں ہسپتالوں میں

ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوج کو امدادی کاروائیوں میں حصہ لینے کی ہدایت کردی ہے۔ آرمی چیف کی ہدایت پر پا ک فوج اور ایوی ایشن کی ٹیمیں زلزلہ زدہ علاقوں کی جانب روانہ ہوگئی ہیں۔ آرمی چیف نے کہا کہ کشمیر میں متاثرین زلزلہ کے ساتھ تعاون کیا جائے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کو نیویارک میں پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے سے ہونے والے نقصانات کی اطلاع دی گئی وزیراعظم عمران خان نے زلزلے سے ہونے والے نقصانات پر

افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے وزیراعظم نے کہا کہ مشکل کی اس گڑھی میں حکومت عوام کے ساتھ ہے جبکہ صدر عارف علوی نے زلزلے سے ہونے والے جانی ومالی نقصان پر گہرے دکھ و افسوس کااظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔ واضح رہے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی۔ آزاد کشمیر کے شہر میر پور میں زلزلے سے عمارت گرنے اور دیگر مختلف واقعات مین متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ قومی زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق منگل کی سہ پہر تقریباً 4 بجکر 2 منٹ پر ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ کا مرکز جہلم کے شمال میں

پانچ کلو میٹر دور 10 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔5.8 شدت کے اس زلزلہ کے جھٹکے اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم، لاہور، فیصل آباد، پشاور، چنیوٹ، ڈسکہ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹگرام، تورغر، میرپور آزاد کشمیر، بھمبھر، منڈی بہاؤالدین اور گرد و نواح میں محسوس کئے گئے۔ زلزلہ کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے اور اپنے ٹیلیفون پر اپنے عزیز و اقارب کی خیریت دریافت کرتے رہے۔ ا?زاد کشمیر کے شہر میر پور میں زلزلے سے عمارت گرنے اور

دیگر مختلف واقعات مین متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ملک کے بیشترشہروں، قصبوں اور دیہاتوں کی طرح علاقہ بدوملہی میں بھی 24ستمبر 2019کوزلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے جس سے لوگوں نے اپنے گھروں اور دکاندار اپنی دکانوں کو چھوڑ کر فوراََ باہرکھلے آسمان تلیجمع ہوکربیٹھ گئے۔جہاں ہر زبان پر توبہ استغفار اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنا شروع ہوگیا۔ علاوہ ازیں گھروں میں موجود خواتین اپنے بچوں سمیت زلزلے کے شدید جھٹکوں سے خوف زدہ ہوکر گھروں سے باہر صحن میں اور گلیوں میں آگئے۔ زلزلے کی صورتحال پیش آنے پر ہر شخص کی زبان پر استغفار اور توبہ کے کلمات جاری تھے۔یہاں تک کے لوگوں نے ٹیلی ویژن، کیبل اورموبائل پر نیٹ یوزکرکے ملک میں آنے زلرزلے کی شدت 5.8ریکارڈ ہونے کی تازہ ترین معلو مات حاصل کرلی۔ دریں اثناء لوگوں کے رشتہ داروں نے ٹیلی فون کر کے اپنے عزیز و اقارب کی خیریت معلوم کرنا شروع کردی۔



کالم



ڈنگ ٹپائو


بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…