پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

پاک فوج مکمل تیارہے! افواج پاکستان کا بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکیوں پر دو ٹوک جواب‎

datetime 24  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)افواج پاکستان کی جانب سے بھارتی آرمی چیف کوکرارا جواب دیدیا گیا،نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ بھارتی فوجی کمانڈرز آزاد جموں کشمیر کے بارے میں غیر ذمہ دارانہ بیان دے رہے ہیں۔

بھارتی فوجی کمانڈرز کو مقبوضہ کشمیر میں حالات کنٹرول کرنے میں ناکامی پر یہ مایوسی ہے، اسی مایوسی میں بھارتی فوجی کمانڈرز آزاد جموں کشمیر سے متعلق غیرذمہ دارانہ باتیں کررہے ہیں۔ مبینہ دہشتگردوں کے کیمپ کی موجودگی کا الزام فالس فلیگ آپریشن اور مہم جوئی کا بہانہ ہے، اگر اس کی کوشش کی گئی تو یہ خطے کے امن کیلئے انتہائی خطرناک ہوگا۔پاک فوج کسی بھی قیمت پر کسی جارحیت اور مہم جوئی کا جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔یاد رہے کہ بھارتی آرمی چیف نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا تھا کہ بالاکوٹ میں تربیتی کیمپ موجود ہیں اور 500 لوگ کشمیر میں داخل ہونے کے تیار ہیں۔دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ نے بالا کوٹ میں دہشتگردوں کے کیمپوں سے متعلق بھارتی آرمی چیف کے الزامات کو مسترد کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت جھوٹ کا سہارا لیکر کشمیریوں پر ظلم و ستم سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہاہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم سے توجہ ہٹانے کیلئے ایسے بیانات کا سہارا لے رہا ہے، بھارت عالمی برادری کو گمراہ کرنے اور ریاستی دہشت گردی کو چھپانے میں کامیاب نہیں ہو گا۔ ترجمان نے کہا ہے کہ بھارتی اقدامات خطے کے امن اور استحکام کیلئےخطرہ ہیں۔

عالمی برادری کو بھارت کو ماحول مزید کشیدہ کرنے والے اقدامات سے روکنا ہوگا۔ڈاکٹر فیصل کے مطابق مقبوضہ وادی میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو دنیا کے سامنے لانے کی مہم کامیاب رہی، 50 سے زائد ممالک نے مشترکہ اعلامیے میں کشمیر سے کرفیو ہٹانے، پیلٹ گن کا استعمال ترک کرنے اور حریت رہنمائوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کامیاب مہم کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والے پیغامات کو مسترد کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ہیومن رائٹس کونسل کا اعلامیہ ارکان کی مشترکہ آواز ہے۔ترجمان کے مطابق ہیومن رائٹس کونسل کے اجلاس میں کوئی ووٹنگ نہیں ہوئی، ایسی تمام قیاس آرائیاں جھوٹی ہیں، پاکستان کی کوششوں سے ہیومن رائٹس کونسل میں کشمیر کے معاملے پر تشویش کا اظہار کیا گیا، پاکستان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بھی کشمیر کے معاملے کو اسی طرح اجاگر کرے گا۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…