نیو یارک( آن لائن )وزیر اعظم عمران خان سے نیو یارک میں سیکرٹری جنرل ایمنسٹی انٹرنیشنل کومی نائیڈونے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات چیت کی گئی ۔ وزیر اعظم نے مقبوضہ کشمیر پر ایمنسٹی انٹر نیشنل کی تعریف کی۔ سیکرٹری جنرل ایمنسٹی انٹر نیشنل نے وزیر اعظم عمران خان سے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی تنظیموں کو کام کرنے نہیں دیا جارہا ۔
سیکرٹری جنرل ایمنسٹی انٹرنیشنل کومی نائیڈونے ادارے کی جانب سے ماحولیاتی تبدیلی بارے کی جانیوالی کوششوں سے وزیر اعظم عمران خان کو آگاہ کیا ۔ وزیر اعظم نے ادارے کی تعریف کی اور کہا کہ ایمنسٹی انٹر نیشلنے مقبوضہ کشمیر میں بیلٹ گنز کے استعمال کے نقصانات و اثرات سے دنیا کو آگاہ کیا۔ ایمنسٹی نے وادی میں روا رکھے جانیوالے مظالم کو عالم سطح پر اجاگر کیا ۔ ادارے کی رپورٹس نے دنیا کیلئے کشمیریوں کے پیغام کی ٹھوس بنیاد رکھی ۔ ایمنسٹی کی کاوشوں سے دنیا کو مقبوضہ کشمیر کے عوام کے مسائل و تکالیف کا علم ہوا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ایمنسٹی انٹر نیشنل7ہفتوں سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کی صورتحال موثر طریقے سے دنیا کے سامنے لا رہی ہے۔ ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی اورسیکرٹری خارجہ موجود تھے ۔