اورنج لائن میٹرو ریل سسٹم قومی خزانے پر بوجھ بن گیا منصوبے کے کچھ اجرا میں کمی کے باوجود لاگت کتنی بڑھ گئی ،جانئے

21  ستمبر‬‮  2019

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی دارالحکومت لاہور میں اورنج لائن میٹرو ریل سسٹم کی تعمیر میں تاخیر سے منصوبے کی پریمیم لاگت 50 فیصد تک بڑھ گئی ۔روزنامہ جنگ کے مطابق پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے افسران نے انکشاف کیا ہے کہ اس میگا پراجیکٹ پر ترقیاتی کام کی معطلی سے قومی خزانے کو 11 ارب روپے کا بوجھ اٹھانا پڑا ہے۔

منصوبے کی تخمینہ لگائی گئی پریمیم لاگت 22 ارب روپے ہے لیکن یہ بڑھ کر 30 ارب روپے ہوگئی ہے۔ اس منصوبے کیلئے فٹ پاتھوں کی تعمیر کیلئے اضافی 3 ارب روپے مختص کرنے سے مجموعی پریمیم لاگت 33 ارب روپے ہوگئی ہے۔ اورنج لائن میٹرو ریل سسٹم کے دو اجزا ہیں۔ ایک سی پیک اور دوسرا لوکل۔ پہلا جز سی پیک منصوبے کا حصہ ہے جبکہ دوسرے حصے کو پنجاب حکومت فنڈ کرتی ہے۔ پہلے جز کی تخمینہ لگائی گئی لاگت 1 ارب، 45 کروڑ، 81 لاکھ، 41 ہزار اور 720 روپے ہے۔ سی پیک جز کیلئے مکمل فنڈنگ چینی حکومت کی جانب سے کی جارہی ہے تاہم لوکل جز کی تخمینہ لگائی گئی پریمیم لاگت 22 ارب روپے سے بڑھ کر 33 ارب روپے ہوگئی ہے۔ منصوبے کے اخراجات میں کمی کرنے کیلئے موجودہ پنجاب حکومت نے اس منصوبے کے کچھ اجزا میں کمی کردی ہے لیکن پھر بھی لاگت 50 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔ پی ایم ٹی اے کے افسران کا دعویٰ ہے کہ لوکل جز کی قیمت میں اضافہ تاخیروں کی وجہ سے نہیں جیسا کہ سول ورکس اور ای اینڈ ایم وقت پر مکمل ہوا۔یاد رہے کہ اس منصوبے کا افتتاح اس وقت کے وزیر اعلیٰ شہبازشریف نے کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…