اسلام آباد( آن لائن )وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکہ کا شیڈول سامنے آگیا۔ 18دو طرفہ ملاقاتیں طے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج سعودی عرب سے امریکہ کیلئے روانہ ہوں گے جہاں وہ 27ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 9:00بجے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے ۔
وزیر اعظم اپنے دورے کے دوران مختلف ممالک کے سربراہاں اور سرکردہ افراد سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔ وزیراعظم کی 18دو طرفہ ملاقاتیں طے ہیںجبکہ وہ دس سے زائد ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے ۔ وزیراعظم امریکہ میں ورلڈ بنک کے صدر اور سافٹ ویئرکمپنی کے سربراہ بل گیٹس سے بھی ملاقاتیں کریں گے ۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے متعدد تقریروں ، خطابات میں دنیا کو باور کرایا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے آخری تک جائیں گے ۔