راولپنڈی (این این آئی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستانی باکسر محمد وسیم کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ محمد وسیم جیسا ٹیلنٹ ہمارے لئے باعث فخر ہے ، وسیم جیسے نو جوانوں کوہمیشہ سپورٹ کرینگے ۔ بدھ کو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہاکہ آرمی چیف سے
پاکستانی باکسر محمد وسیم نے ملاقات کی جس میں پاک فوج کے سربراہ نے حالیہ کامیابی پر محمد وسیم کو مبارکباد دی۔آرمی چیف نے کہاکہ محمد وسیم جیسا ٹیلنٹ ہمارے لیے باعثِ فخر ہے،محمد وسیم جیسے نوجوانوں کو ہمیشہ سپورٹ کریں گے۔یاد رہے کہ باکسر محمد وسیم نے اپنی کامیابی کو کشمیر کے نام کیا تھا۔