بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

آصف زرداری، نوازشریف اور عمران خان کا دورہ امریکہ، کس کے دورے پر کتنا خرچ آیا؟ حیرت انگیز اعداد و شمار منظر عام پر آگئے

datetime 15  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)کس نے پاکستان کو مقروض بنایا اور کس نے ٹیکس کے پیسوں پر کتنی عیاشی کی،چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر اعداد و شمار جاری کردئیے۔ زرداری اور نواز شریف کے دوروں کے اخراجات کا وزیراعظم عمران خان کے دوروں پر خرچ سے موازنہ،واشنگٹن اور نیویارک کے دوروں کی الگ الگ تفصیلات جاری کردیں۔

اتوار کو ایک بیان میں سیف اللہ نیازی نے بتایاکہ زرداری 2009 میں واشنگٹن گئے تو 7 لاکھ 52 ہزار 6 سو 68 ڈالرز کا خرچہ آیا، نواز شریف نے 2013 میں واشنگٹن کا قصد کیا تو 5 لاکھ 49 ہزار 8 سو 53 ڈالرز خرچ ہوئے۔ انہوں نے بتایاکہ عمران خان 2019 میں بطور وزیر اعظم واشنگٹن گئے تو محض 67 ہزار 1 سو 80 ڈالرز میں دورہ مکمل ہوگیا، اسی طرح نیویارک کے سرکاری دوروں پر اٹھنے والے اخراجات میں بھی واضح فرق دکھائی دیتا ہے۔سیف اللہ خان نیازی نے کہاکہ زرداری صاحب 2012 میں نیویارک یاترہ کیلئے گئے تو غریب قوم کے 13 لاکھ 96 ہزار 2 سو 1 ڈالرز خرچ کرآئے۔ انہوں نے کہاکہ نواز کو 2016 میں نیویارک جانا ہوا تو مقروض قوم کو11 لاکھ 13 ہزار 1 سو 42 ڈالرز کے خطیر اخراجات کا بوجھ برداشت کرنا پڑا۔سیف اللہ خان نیازی نے کہاکہ نون لیگ کے نام نہاد درویش وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 2017 میں گئے اور 7 لاکھ 5 ہزار 19 ڈالرز خرچ کرآئے، وزیر اعظم عمران خان چند دنوں میں نیویارک تشریف لے جائیں گے تو اندازاً صرف 1 لاکھ 62 ہزار 5 سو 78 ڈالرز کے اخراجات اٹھیں گے۔سیف اللہ نیازی نے کہاکہ زرداری و نواز حکومتیں مسلسل قوم کی پشت پر قرضوں کا بوجھ بڑھاتی رہیں، دوسری جانب دونوں جماعتوں کی قیادت نہایت بے شرمی سے ٹیکس گزاروں کا پیسہ اپنی عیاشیوں پر لٹاتی رہی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…