اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کادورہ امریکا کیلئے اس بار بھی خصوصی طیارہ استعمال نہ کرنے کا فیصلہ ۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اس بار بھی دورہ امریکہ کیلئے خصوصی طیارہ استعمال نہ کرنے کافیصلہ کیا ہے، وزیراعظم نجی کمرشل پرواز سے امریکا کیلئے روانہ ہوں گے ،وزیراعظم کے دورہ امریکا پر صرف1 لاکھ 62 ہزار ڈالر خرچ ہوں گے ۔یاد رہے ماضی میں سربراہان مملکت کے دوروں پر
کروڑوں روپے خرچ ہوتے تھے ۔سابق صدر آصف زداری نے ستمبر2012 میں نیویارک کا دورہ کیا،ان کےاس دورے پر 13 لاکھ 9 ہزار620 ڈالر خرچ ہوئے جبکہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے 2016 میں دورہ امریکا پر11 لاکھ 13 ہزار142 ڈالر خرچ ہوئے تھے۔لیکن وزیراعظم عمران خان کے دورہ نیویارک پر ملکی حالیہ تاریخ کا سب سے کم بجٹ خرچ ہو گا،اس سے قبل بھی وزیراعظم کے دورہ امریکا پر 67 ہزار ڈالر خرچ ہوئے تھے ۔