بدھ‬‮ ، 09 اکتوبر‬‮ 2024 

کرپشن کرنیوالوں کیلئے جیلوں میں سہولیات ختم ،جس ملزم پر 50 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا الزام ہوگا اسے کون سی کلاس ملے گی؟بڑا فیصلہ کرلیا گیا

datetime 14  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیرقانون فروغ نسیم نے کرپشن کرنے والوں کیلئے جیلوں میں سہولیات ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب جس ملزم پر 50 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا الزام عائد کریگا اسے جیل میں صرف اور صرف ’سی‘ کلاس ہی ملے گی، مفادات کے ٹکرائو سے متعلق اور لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی آرڈیننس بھی لا رہے ہیں۔

سمندر پار پاکستانیوں کی جائیداد کو محفوظ بنانے کے لیے نیا قانون بنایا جا رہا ہے،بے نام اکائونٹس کے قا نون میں وسل بلوور کے قانون کو شامل کر ینگے ، دیوانی مقدمات کو ڈیڑھ سال میں نمٹایا جائیگا، ججز کی تعیناتی سے متعلق قانون سازی کے لئے دو تہائی اکثریت چاہیے، 149/4 میں کسی علیحدہ صوبے کا ذکر ہی نہیں ، معاملے میں صرف سیاست چمکائی جارہی ہے۔ان خیالات کا اظہار وزیر قانون فروغ نسیم ،وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان ، پنجاب کے وزیرقانون راجہ بشارت اور خیبر پختونخوا کے وزیر قانون سلطان محمد خان نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔وزیر قانون فروغ نسیم نے کہاکہ لوگوں کو سستا اور فوری انصاف کی فراہمی حکومت کا ایجنڈہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے قوم سے وعدہ کیا تھا تھا عوام کو سستا اور فوری انصاف ملے، نئے قوانین کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی ہے۔انہوں نے کہاکہ نئے قوانین متعارف کرانے کے ساتھ ترامیم بھی کر رہے ہیں ،قوانین سے متعلق عوامی آگہی ضروری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی کا قانون جلد لارہے ہیں، لیگل ایڈ جسٹس اتھارٹی کا فوکس بچوں اور خواتین کے جرائم کی طرف ہوگا۔

جو لوگ وکیل نہیں کرسکتے سالہا سال جیلوں میں پڑے رہتے ہیں لیکن خواتین کو اب اپنے حق کے لیے عدالتوں کے چکر نہیں کاٹنا پڑیں گے خواتین کی جائیداد سے متعلق خواتین محتسب سول کورٹ میں ریفرنس دائر کرے گی۔انہوں نے کہاکہ اوورسیزپاکستانیوں کی پراپرٹیز سے متعلق نیا قانون لایا جا رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ شکایات آرہی تھیں کہ جیل میں بڑی کرپشن کرنے والوں کو سہولیات دی جاتی ہیں لیکن اب نیب میں اگر کسی پر 50 کروڑ سے زائد کرپشن کا الزام ہو تو اس کو جیل میں سی کلاس ملے گی۔

بااثر ملزمان کے ساتھ خصوصی سلوک نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ بے نامی ٹرانزیکشن قانون میں وسل بلور کو لارہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ سول دیوانی مقدمات کا فیصلہ بھی جلد ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ خواتین کے حقوق سے متعلق بھی قانون سازی ہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ خاتون محتسب کو بااختیار بنایا جائے گا ۔ فروغ نسیم نے کہاکہ قوانین میں تبدیلی کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا،ایسے قوانین لا رہے ہیں جو بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کو فائدہ دیں گے۔

انہوں نے کہاکہ بے نامی جائیدادوں کے رولز بنائے ہیں۔ پنجاب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون راجہ بشارت نے کہاکہ جرائم کے خاتمے کے لئے پولیس ریفارمز کی جائیں گی۔ فروغ نسیم نے بتایاکہ ججز کی تعیناتی سے متعلق قانون سازی کے لئے دو تہائی اکثریت چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ آرٹیکل 149 کے نفاذ سے متعلق فیصلہ ابھی کمیٹی نے کرنا ہے۔فروغ نسیم نے کہاکہ کراچی کے بااختیار ہونے کا فائدہ سندھ کو ہی ہونا ہے۔

آرٹیکل 149 سے متعلق کوئی فیصلہ تاحال نہیں ہوا ۔ انہوں نے کہاکہ 149/4 میں کسی علیحدہ صوبے کا ذکر ہی نہیں ، اس معاملے میں صرف سیاست چمکائی جارہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ آرٹیکل 149/4 صرف مقامی حکومت کو بااختیار بناتا ہے ، مقامی حکومتوں کے بااختیار ہونے تک عوامی مسائل حل نہیں ہونگے۔انہوں نے کہاکہ اگر لوگ آرٹیکل 149 میں ایسی کوئی چیز پڑھیں جو اس میں نہیں لکھی ہوئی تومیں کیا کرسکتا ہوں اور ہم توخود کہتے ہیں کراچی کو سندھ سے الگ نہیں ہونے دیں گے۔

فروغ نسیم نے کہاکہ اندرون سندھ میں ایڈز اور ہیپاٹائٹس پھیل چکا ہے، کراچی کی بہتری سے سب سے زیادہ فائدہ سندھ کا ہے، کراچی اسٹریٹجک کمیٹی نے معاملات کو حتمی شکل نہیں دی، کمیٹی سے متعلق رابطہ کرنا وفاق کا صوابدید ہے، ناصر شاہ اچھے آدمی ہیں ضرورت پڑی تو رابطہ کریں گے۔فروغ نسیم نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی ویڈیو لنک کے ذریعہ عدالت قائم کرنے کو سراہتا ہوں، ہم بھی ماتحت عدالتوں میں ویڈیو لنک کو متعارف کرانے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پنجاب اور کے پی کے میں نئے قوانین جلد رائج ہوجائیں گے اور بلوچستان کے وزیراعلی سے بھی ان قوانین سے متعلق جلد بات ہوگی، سندھ حکومت بھی اگر چاہے تو یہ اچھے قوانین رائج کرے، ہم ویلکم کریں گے۔



کالم



ڈنگ ٹپائو


بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…