اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

کوئی عقلمند شخص ایٹمی جنگ کا نہیں سوچ سکتا ، مقبوضہ کشمیرمیں انسانیت سوزمظالم پر بھارت پرتجارتی پابندیاں عائدکی جائیں،عمران خان کا عالمی برادری سے مطالبہ

datetime 14  ستمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانیت سوزمظالم پرعالمی برادری بھارت پرتجارتی پابندیاں عائدکرے،کوئی عقلمند شخص ایٹمی جنگ کا نہیں سوچ سکتا ، بھارتی قیادت بھی عقلمند نہیں،وہ نسلی امتیازاورفسطائیت کے پیروکارہیں،مسئلہ کشمیرحل کرنے کیلئے بیانات سے کام نہیں چلے گا اب اقوام متحدہ کوعملی اقدامات کرنے ہونگے۔

وزیراعظم نے روسی ٹی وی کوانٹرویو میں کہا کہ بھارت پرشدت پسندوں کاقبضہ ہے،مسئلہ کشمیرحل کرنے کیلئے بیانات سے کام نہیں چلے گا اب اقوام متحدہ کوعملی اقدامات کرنے ہونگے۔انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کچھ عالمی طاقتیں تجارتی اور معاشی فوائد کوانسانی زندگیوں سے زیادہ اہم سمجھتی ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں قابض فوج سترہزار سے زائدکشمیریوں کوشہید کرچکی ہے اورخدشہ ہے کہ موجودہ بی جے پی حکومت ایک اورقتل عام کرنے جارہی ہے۔وزیر اعظم نے کہاکہ بھارت جومقبوضہ کشمیرمیں کررہا ہے اس کے نتائج صرف خطے میں نہیں بلکہ اس سے باہربھی محسوس کیے جائیںگے،کشمیرکا تنازعہ اب ایٹمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی کامرکز ہے۔وزیراعظم نے واضح کیا کہ دنیا جان لے بھارت سے مذاکرات کا وقت گزرچکا،مسئلہ کشمیرپراب بھارت سے دوطرف بات چیت ممکن نہیں،تنازع کے حل کیلئے امریکا،روس،چین اور دیگرطاقتوں کوکرداراداکرنا ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ بھارت پرمقبوضہ کشمیرمیں جرائم کی پاداش میں معاشی پابندیاں عائد ہونی چاہیےاور عالمی برادری ماضی میں کئی ممالک پراس طرح کی پابندیاں لگاچکی ہے۔روسی نشریاتی ادارے کوانٹرویو کے دوران وزیراعظم عمران خان نے اس بات پربھی افسوس کا اظہار کیا کہ کچھ عالمی طاقتیں معاشی فوائد کوانسانوں کی زندگی پرترجیح دے رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…