اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ڈی اے نے بی آر ٹی منصوبے کے 69 ملازمین کی ملازمتیں ختم کرکے ان کو فارغ کردیا۔پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق بی آر ٹی منصوبے کے 69 ملازمین کو فارغ کردیا گیا ہے، ان کی ملازمتیں اوور ہیڈ چارجر
کی مد میں فنڈز ختم ہونے کے بعد ختم کی گئی ہیں۔اعلامیہ کے مطابق فارغ ہونے والے ملازمین میں سپر وائزر، اسسٹنٹ سپروائزرز ، ڈرائیورز ، مالی اور چوکیدار شامل ہیں۔واضح رہے کہ یہ منصوبہ سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے آخری دور میں شروع کیا گیا تھا لیکن تاحال مکمل نہ ہوسکا۔