نقصان سوچ سے بھی زیادہ ہوگا، جوہری صلاحیت کے حامل ممالک کے درمیان کشیدگی کے خطرناک نتائج ہوسکتے ہیں، وزیر اعظم کا ٹی وی انٹرویو،خبردارکردیا

13  ستمبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جوہری صلاحیت کے حامل ممالک کے درمیان کشیدگی کے خطرناک نتائج ہوسکتے ہیں، کشمیر کی دھماکہ خیز صورتحال خطے سے بھی آگے جاسکتی ہے،کوئی بھی سمجھ دار آدمی جوہری جنگ کی بات نہیں کر سکتا،پاکستان بھارت کشیدگی ختم کرانے کے لیے دنیا کو مداخلت کرنی چاہیے۔ روسی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویوی کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں۔

وزیر اعظم نے کہاکہ کوئی سمجھدار انسان ایٹمی جنگ کی بات نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر کی دھماکہ خیز صورتحال خطے سے بھی آگے جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کیوبا بحران کے بعد پہلی بار دو جوہری ملک آج آمنے سامنے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عالمی برادری ہمارے خطے کو جوہری ہاٹ سپاٹ بننے سے بچائے۔ انہوں نے کہاکہ پاک بھارت تصادم کے ناقابل تصور نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔ عمران خان نے کہاکہ تقسیم کے وقت ہی کشمیر کا مسئلہ حل ہو جانا چاہیے تھا،بھارت کشمیریوں سے فیصلہ منوانے کیلئے غیر قانوی اقدامات کر رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت نے اپوزیشن رہنماوں کو مقبوضہ وادی جانے سے روک دیا،کشمیر کی صروتحال شام سے زیادہ کشیدہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ جیسا نازیوں نے جرمنی پر قبضہ کیا ویسا ہی کشمیر میں ہو رہا ہے،یہ نہرو اور گاندھی کا بھارت نہیں۔ انہوں نے کہاکہ جب بھی کوئی ملک ثالثی کا کہتا ہے،بھارت انکار کر دیتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ دنیا کو پاک بھارت کا نقصان انکی سوچ سے بھی زیادہ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ نے کشمیر میں ریفرنڈم کیلئے قرارداد پیش کی،پوری کشمیری سیاسی قیادت نظر بند اور جیلوں میں ہے۔ انہوں نے کہاکہ دنیا کو کشمیر معاملہ پر اس سے زیادہ رد عمل دینا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی حکومت جو کر رہی ایسا کسی جمہوریت میں نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہاکہ مجھے صرف کشمیریوں نہیں،بھارت میں مقیم دیگر مسلمانوں کی بھی فکر ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…