اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئندہ ہفتے کے مقدمات کی فہرست جاری کردی، العزیزیہ ریفرنس کے خلاف نواز شریف کی اپیل پر سماعت 18ستمبر کو ہوگی۔نواز شریف کی سزا بڑھانے کی نیب اپیل پر سماعت بھی 18 ستمبر کو ہوگی، جسٹس عامرفاروق
اورجسٹس محسن اخترکیانی نوازشریف اپیل پرسماعت کریں گے۔نواز شریف نے العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا کالعدم قرار دینے کی استدعا کررکھی ہے۔نیب نے نواز شریف کی سزا 7 سال قید سے بڑھا کر 14 سال کرنے کی استدعا کررکھی ہے۔