اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی فخر الرحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے نواز شریف کی رہائی سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا،ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا نواز شریف کے یہ کہنے کہ ’’براہ راست مجھ سے بات کرو‘‘ کے بعد
اب نواز شریف خود براہ راست ڈیل کرنے کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں۔ان کی قانونی ٹیم کو امید ہے کہ 18 ستمبر کو عزیزیہ ملز کیس میں نیب عدالت کا فیصلہ ایک طرف رکھ دیا جائے گا اور نواز شریف کو رہا کر دیا جائے گا۔نواز شریف اس کے بعد برطانیہ بھی جا سکتے ہیں۔