منگل‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2024 

پاک ، بھارت کشید گی کونسا ملک ختم کروا سکتا ہے؟ امریکی نائب وزیردفاع نے بتا دیا

datetime 7  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی) ایک سینئر امریکی عہدیدار نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے کشمیر کے الحاق کے فیصلے کے بعد پاکستان اور بھارت کے مابین پیدا ہونے والی کشیدگی کو کم کرنے میں چین تعمیری کردار ادا کرسکتا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی نائب وزیردفاع رینڈل شرائیور نے کہا کہ امریکی اور پاکستانی فوج کے درمیان تعلقات ہمارے رشتے کے اہم ستونوں میں سے ایک ہے۔ امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ ہم دیکھیں گے کہ اگر چین اس میں کوئی تعمیری کردار ادا کرسکتا ہے وہ یقینی طور پر کرسکتے ہیں کیوں کہ وہاں ان کے مفادات ہیں۔رینڈل شرائیور جو پینٹاگون میں ایشیا پیسفک خطے کے معاملات دیکھتے ہیں کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس معاملے میں امریکا اور چین کا اثر و رسوخ میں مقابلہ ہے۔امریکی عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ میرے خیال میں چینی بہت سے طریقوں سے امریکا کے ساتھ مقابلے میں ہے اور کئی طرح سے اثر انداز ہوسکتے ہیں زیادہ تر انڈو پیسفک بحری معاملات میں، چین نے بھی ہمارے ساتھ مسابقتی پوزیشن کا انتخاب کیا ہے۔امریکی عہدیدار نے اس بات کی وضاحت کہ امریکا جنوبی ایشیا میں کشیدگی کس طرح کم کرنا چاہتا ہے، کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ کسی بھی طرح کا اختلاف، سیاسی اختلاف مذاکرات کے ذریعے دور کیا جاسکتا ہے اور ہم تمام فریقین کو یہ پیغام بھیجتے رہیں گے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت جن کے درمیان کشمیر کے معاملے پر 3 جنگیں ہوچکی ہیں وہ اسی مسئلے پر ایک اور جنگ کریں گے تو انہوں نے جواب دیا کہ واشنگٹن چاہتا ہے کہ صورتحال پر امن رہے اور تمام معاملات سفارتی کوششوں سے حل کیے جائیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ہماری خواہش اور توقع ہے کہ معاملات پر امن ہوجائیں۔امریکی معاون سیکریٹری دفاع کا کہنا تھا کہ وائٹ ہاؤس اور اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ میں موجود سینئر قیادت جنوبی ایشیا میں امن برقرار رکھنے کی کوششوں کی سربراہی کررہی ہے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے یقینی طور پر وہاں کے عوام کے ساتھ برتے جانے والے سلوک کے حوالے سے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔



کالم



ڈنگ ٹپائو


بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…