جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

وزیر اعظم اور آرمی چیف کا ایل او سی کا دورہ، پاک فوج کے جوانوں سے ملاقات،دوٹوک اعلان کردیا

datetime 6  ستمبر‬‮  2019 |

راولپنڈی (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان حق خود ارادیت دلانے کیلئے کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے، ہماری افواج کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے پوری طرح تیار ہے،بھارت کی جانب سے آزاد کشمیر کے نہتے شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا،مقبوضہ کشمیر میں طویل محاصرہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی بدترین مثال ہے۔

جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا۔وزیراعظم اور آرمی چیف کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک اور چیئرمین کشمیر کمیٹی بھی موجود تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم اور آرمی نے چیف ایل او سی پر تعینات پاک فوج کے جوانوں سے ملاقات کی۔وزیراعظم کو لائن آف کنٹرول کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم نے کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کا نشانہ بننے والے افراد سے ملاقات کی، شہداء کے اہل خانہ اور زخمیوں سے بھی بات چیت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایل او سی پر تعینات پاک فوج کے جوانوں کے بلند حوصلے کی تعریف کی اور پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں اور بھارت کی سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کا موثر جواب دینے پر پاک فوج کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم نے ایل او سی پر شہید اور زخمی ہونے والوں کے لواحقین سے ملاقات کی اور ان کے بلند حوصلوں کو سراہا۔اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت آزاد جموں و کشمیر کے نہتے شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں طویل محاصرہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی بدترین مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان حق خود ارادیت دلانے کیلئے کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری توجہ فی الحال فاشسٹ بھارتی حکومت کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے پر ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری افواج کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…