بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیر، کرفیو نافذ، مرد، خواتین، بچے شہید، ادویات کی قلت، پیلٹ گنز سے کئی نابینا، دنیا خاموش کیوں ہے؟ وزیر اعظم  عمران خان کا انتباہ،بڑے سوال اُٹھادیئے

datetime 5  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ،بھارتی فورسز کی جارحیت سے مردو خواتین اور بچے شہید، پیلٹ گنز سے کئی نابینا ہوگئے،کشمیریوں کو جیلوں میں ڈالا جارہا ہے، ہسپتال میں ادویات کی قلت، بنیادی انسانی ضروریات کی فراہمی بند ہے، دنیا مسئلہ کشمیر پر خاموش کیوں ہے؟ مسلمانوں پر مظالم جاری ہیں، کیا عالمی برادری کی انسانیت دم توڑ چکی ہے؟،

عالمی براردی میں اس رویے سے دنیا بھر کے 1 ارب 30 کروڑ مسلمانوں کو کیا پیغام دیا جارہا ہے۔ جمعرات کو ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں پر مسلط جابر مودی سرکار کے کرفیو کا 32 واں دن ہے بھارتی فورسز نے بے گناہ کشمیریوں کا محاصرہ کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی فورسز نے کشمیری مرد و خواتین اور بچوں کو شہید اور زخمی کیا اور پیلٹ گنز سے نابینابنایا۔وزیر اعظم نے کہاکہ قابض بھارتی افواج نے کشمیری مردوں کو خاندان سے دور کیا اور جیلوں میں ڈالا۔ عمران خان نے کہاکہ  بھارتی فورسز کے ہاتھوں بچوں اور خواتین سمیت متعدد کشمیری شہید اور زخمی ہوئے ہیں، ہسپتالوں میں ادویات کی قلت ہے، بنیادی انسانی ضروریات کی فراہمی نہ ہونے کی وجہ سے قلت ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ مواصلات بند ہونے کے باعث کشمیریوں کا دنیا سے رابطہ منقطع ہے۔ انہوں نے کہاکہ عالمی میڈیا میں کشمیر میں جاری بربریت کے بارے میں بتایا جارہا ہے، دنیا کشمیر میں جاری بین  الاقوامی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں دیکھے۔ وزیراعظم نے کہاکہ دنیا مسئلہ کشمیر پر خاموش کیوں ہے، انہوں نے کہاکہ، مسلمانوں پر مظالم جاری ہیں، کیا عالمی برادری کی انسانیت دم توڑ چکی ہے؟، عالمی براردی میں اس رویے سے دنیا بھر کے 1 ارب 30 کروڑ مسلمانوں کو کیا پیغام دیا جارہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…