منگل‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2024 

حکومت میں بربریت اور آمریت سے بھرپور فیصلے کر کون رہا ہے؟ آج واہگہ میں زیروپوائنٹ کے مقام پر انڈیا اور پاکستان کے درمیان دوبارہ رابطہ، سعودی عرب اور یو اے ای کے وزراء خارجہ کی اکٹھے پاکستان آمد،نواز شریف کو علاج کے لیے ملک سے باہر بھجوایا جا رہا ہے‘ کیا حکومت ایک اور بڑا یوٹرن لینے کی تیاری کر رہی ہے؟ جاوید چودھری کا تجزیہ

datetime 4  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آج حکومت نے ایک اور یوٹرن لے لیا‘ گورنمنٹ نے 28اگست کو صدارتی آرڈیننس کے ذریعے چند کمپنیوں اور چند مالکان کو جی آئی ڈی سی کے 208 ارب روپے معاف کر دیے تھے‘ یہ خبر عوام پر بجلی بن کر گری اور حکومت کو خوف ناک رد عمل کا سامنا کرنا پڑا‘ آج وزیراعظم نے

عوامی دباؤ میں آ کر اپنا فیصلہ واپس لے لیا، حکومت نے یہ فیصلہ واپس لے کر اچھا قدم اٹھایا لیکن سوال یہ ہے اگر پرانا فیصلہ برا تھا تو پھر حکومت کو وہ فیصلہ کرنے کی ضرورت کیا تھی اور حکومت میں اس نوعیت کے بربریت اور آمریت سے بھرپور فیصلے کر کون رہا ہے‘ حکومت خود اپنا مذاق کیوں بنا رہی ہے‘ آج ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے کشمیر پر دو ٹوک موقف دے کر قوم کا دل جیت لیا، آج واہگہ میں زیروپوائنٹ کے مقام پر انڈیا اور پاکستان کے درمیان دوبارہ رابطہ ہوا‘ کرتارپورراہ داری کے لیے پاکستان اور انڈیا کے وفود کی ملاقات ہوئی بظاہر دونوں ملکوں کے درمیان رابطے بحال ہو رہے ہیں لیکن سوال یہ ہے کیا ان رابطوں کے باوجود جنگ کے امکانات موجود ہیں؟ آج پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سعودی عرب اور یو اے ای کے وزراء خارجہ اکٹھے پاکستان آئے‘ ان کی آمد کے ساتھ ہی میاں نواز شریف کے حوالے سے قیاس آرائیاں پیدا ہو گئیں‘ سیاسی اور سفارتی حلقے کہہ رہے ہیں نواز شریف کو علاج کے لیے ملک سے باہر بھجوایا جا رہا ہے‘ کیا حکومت ایک اور بڑا یوٹرن لینے کی تیاری کر رہی ہے؟



کالم



ڈنگ ٹپائو


بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…