بھارت کو ایک اور سفارتی دھچکا ، چین کے وزیر خارجہ نے عین موقع پر دھماکہ خیز اعلان کردیا

4  ستمبر‬‮  2019

نئی دہلی(این این آئی)بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں غیرقانونی اقدام کرنے پر بین الاقوامی سطح پر مسلسل شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اسے تازہ ترین دھچکا اس وقت لگا جب چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین صورتحال کے پیش نظر بھارت کا طے شدہ دورہ ملتوی کردیا۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارت کے خبر رساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا نے خبر دی ہے کہ چینی وزیر خارجہ کے دورہ ملتوی کرنے سے رواں سال اکتوبر میں چین کے صدر شی جن پنگ اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان طے شدہ ملاقات بھی کھٹائی میں پڑگئی ہے۔خبررساں ادارے نے کہاکہ چینی وزیر خارجہ کے دورہ بھارت ملتوی کرنے کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے جوڑا جارہا ہے اور اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ وانگ یی رواں ہفتے کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرنے کا سوچ رہے ہیں۔ادارے نے کہاکہ اکتوبر میں صدر شی جن پنگ اور وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان طے شدہ ملاقات کی تایخ تبدیل ہونے کاامکان ہے۔ اس سے پہلے یورپی یونین، برطانیہ اور او آئی سی نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے کشمیر کے حوالے سے بھارت کے موقف کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ انسانی حقوق کی پامالیوں کا مسئلہ دوطرفہ معاملہ نہیں بلکہ ایک بین الاقوامی معاملہ ہے اور ہمیں امید ہے کہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حقوق کا احترام کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…