جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال ، امریکہ کو شدید تشویش لاحق،فریقین سے بڑا مطالبہ کردیا

datetime 4  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی) مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر امریکا کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے تمام فریقین سے صبرو تحمل سے کام لینے کا کہا ہے۔غیرملکی خبررساں اارے کے مطابق امریکا کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے حکام نے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حراست میں لیے جانے اور خطے کے رہائشیوں

پر مستقل پابندیاں عائد کیے جانے پر تشویش کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم انسانی حقوق کے لیے عزت، قانونی طریقہ کار پر عمل اور متاثرین کے ساتھ مذاکرات پر زور دیتے ہیں، ہم صبر و تحمل پر زور دیتے رہیں گے۔میڈیا رپورٹس اور تھنک ٹینک کے ماہرین نے تنازع زدہ خطے میں کشیدگی بڑھنے اور دو جوہری قوت کے حامل ممالک میں جنگ کے خدشات کے اظہار پر انہوں نے لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی میں کمی پر بھی زور دیا۔اب کا کہنا تھا کہ ہم تمام جماعتوں سے لائن آف کنٹرول اور امن و استحکام برقرار رکھنے اور سرحد پار دہشت گردی کو روکنے پر زور دہیتے ہیں، ہم بھارت اور پاکستان کے درمیان کشمیر کے مسئلے سمیت دیگر مسائل پر براہ راست مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں۔واشنگٹن کے تھنک ٹینک، امریکی انسٹیٹیوٹ برائے امن (یو ایس آئی پی) میں سابق سفیر برائے پاکستان رچرڈ اولسن نے امریکا کا کشیدگی کو کم کرنے اور بحران کا خاتمہ کرنے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔امریکا کے لیے سابق پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر کشیدگی کو کم نہ کیا گیا تو بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ ہوسکتی ہے۔دونوں سفارتکار یو ایس آئی پی میں کشمیر پر ہونے والے مباحثے میں اپنے خیالات کا اظہار کر رہے تھے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…