منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

’’بھارت آزاد کشمیر کو بھول جائے اب پرانا قبضہ چھڑانے کا وقت ہے‘‘ قوم تسلی رکھے ،بھارت نے ہماری سرحدوں کی خلاف ورزی کی تو اس کو بھرپور سرپرائز دیں گے،ترجمان پاک فوج کا دو ٹوک اعلان

datetime 17  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ قوم تسلی رکھے ،مسلح افواج کسی بھی صورتحال کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے ، بھارت نے ہماری سرحدوں کی خلاف ورزی کی تو اس کو بھرپور سرپرائز دیں گے۔

ہفتہ کو صحافیوں سے غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارت آزاد کشمیر کو بھول جائے اب پرانا قبضہ چھڑانے کا وقت ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم فکر نہ کرے ہماری تیاریاں مکمل ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف کا آخری حد تک جانے کا بیان فوج کا بیانیہ ہے،کشمیر کے لیے آخری فوجی آور آخری بلٹ تک لڑینگے ۔انہوں نے کہا کہ مودی نے یہ حرکت کر کہ مسئلہ کشمیر کیلئے بہت اچھا کام کیا۔انہوں نے کہا کہ سرد خانے میں پڑا مسئلہ کشمیر پوری دنیا کے لیے فلیش پوائنٹ بن گیا۔انہوں نے کہا کہ قوم تسلی رکھے مسلح افواج کسی بھی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے،مسلح افواج قوم کو مایوس نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ تین روز میں ایل او سی پر بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا ہے،دو روز قبل بھارت کے پانچ فوجی ہلاک ہوئے ،شہری آبادی پر فائرنگ و گولہ باری کا محتاط طریقے سے جواب دے رہے ہیں،بھارتی افواج کی متعدد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے موجودہ صورتحال میں سرحد پار کارروائی کشمیر کاز سے غداری ہو گی۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارت تحریک آزادی کشمیر کو دہشت گردی سے جوڑنے کی کوشش کر رہا ہے،جیسا مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہم دفاع وطن کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے ہماری سرحدوں کی خلاف ورزی کی تو اس کو بھرپور سرپرائز دیں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…