مقبوضہ کشمیر بھارت کا حصہ نہیں،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بڑا فیصلہ سنادیا

16  اگست‬‮  2019

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بند کمرہ میں ہوا، سلامتی کونسل کے خصوصی مشاورتی اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ سلامتی کونسل کے ارکان نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسئلہ پر تشویش کا اظہار کیا ہے،

اجلاس میں اقوام متحدہ کے 5 مستقل جبکہ 10 مستقل ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس میں بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا اور سلامتی کونسل کے ارکان نے اتفاق کیا کہ مقبوضہ کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے اور یہ مسئلہ بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں ہے۔- چین کے اقوام متحدہ میں سفیر نے اپنے رد عمل میں کہا ’کہ کشمیر میں حالات بہت کشیدہ اور خطرناک ہیں‘ اور یہ کہ ’سکیورٹی کونسل کے ارکان کا عموماً خیال ہے کہ پاکستان اور انڈیا کو کشمیر میں یکطرفہ کارروائی سے باز رہنا چاہیے۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے یہ اجلاس روکنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی اور مکمل ناکام ہوا، اجلاس میں اقوام متحدہ ملٹری آبزرور گروپ اور ڈیپارٹمنٹ آف پولیٹکل افیئر نے بریفنگ دی، کونسل کی صوابدید ہے کہ پریس اسٹیٹمنٹ جاری کرے یا نہ کرے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صورتحال خراب ہوئی تو اوپن بحث بھی ہو سکتی ہے، اس اجلاس کو کوئی ممبر ویٹو نہیں کرسکتا تھا۔سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعداقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سکیورٹی کونسل کے اجلاس کا خیر مقدم کرتا ہے، پاکستان مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لئے تیار ہے، انہوں نے کہاکہ ثابت ہو گیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا اندرونی مسئلہ نہیں ہے،اجلاس سے ثابت ہوا کہ کشمیر عالمی مسئلہ ہے، انہوں نے کہا کہ آج کشمیری لوگوں کی آواز سنی گئی، کشمیریوں کی آواز ان کی سرزمین پر دبائی جا رہی ہے،

پاکستان نے کشمیریوں کی آواز دنیا تک پہنچا دی، چینی مندوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیر متنازعہ علاقہ ہے،چین اپنی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، کشمیر کا مسئلہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ یاد رہے کہ کئی دہائیوں میں پہلا موقع ہے جب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر پر بات ہو رہی ہے۔سلامتی کونسل کا یہ خصوصی اجلاس پاکستان اور چین کی درخواست پر بلایا گیا ہے جس کے 5 مستقل اور 10 غیر مستقل ارکان مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر غور کیا ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…