واشنگٹن(آن لائن)امریکا نے پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لئے پرائیویٹ ڈپلومیسی کا اعتراف کیا ہے۔امریکی نائب وزیرخارجہ رابرٹ پلاڈینو نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کے رابطوں کے بعد پاک بھارت کشیدگی میں کمی ہوئی ہے۔ پاکستان اور بھارت میں امریکی سفاتخانے دونوں ممالک سے رابطے میں ہیں، اس کے علاوہ امریکی نائب وزیرخارجہ نے پاکستان اور بھارت سے کشیدگی کم کرنے کے لئے براہ راست رابطوں کا بھی
مطالبہ کیا ہے۔امریکی نائب وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان مزید فوجی کارروائی بگاڑ کا سبب بنے گی جب کہ پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے اقدامات جاری رکھیں گے۔واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے خاتمے کے لیے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کردارادا کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان دہائیوں سے جاری تنازع کے خاتمے کے لیے دونوں ممالک کی مدد کرنے کو تیار ہیں۔