نوازشریف کی جیل سے ہسپتال منتقلی، مریم نواز بھی کمرے میں بطور اٹینڈنٹ قیام کریں گی،وی وی آئی پی سہولیات سے مزئین کمرے میں کیا کچھ ہے؟ حیرت انگیزانکشافات

2  فروری‬‮  2019

لاہور (آن لائن) العزیزیہ ریفرنس میں کوٹ لکھپت جیل میں سات سال قید بامشقت کی سزا کاٹنے والے سابق وزیراعظم کو کوٹ لکھپت جیل سے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ میاں نواز شریف کی منتقلی ہفتہ کی شام 4 بجے عمل میں آئی۔ پولیس کی بھاری نفری میں سابق وزیراعظم کو سخت سکیورٹی حصار میں کوٹ لکھپت جیل سے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا بلکہ نواز شریف کے ہسپتال پہنچنے سے قبل مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کی بڑی تعداد سروسز ہسپتال پہنچ چکی تھی

جبکہ میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اپنے والدکے ہسپتال پہنچنے سے قبل سروسز ہسپتال میں پہنچ گئی تھیں جو اپنے والد میاں نواز شریف کے لئے مخصوص کئے گئے کمرے میں بطور اٹینڈنٹ وہاں قیام کریں گی جبکہ نواز شریف کی ہسپتال آمد سے قبل کمرے کو سب جیل قرار دیتے ہوئے وہاں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف احتساب عدالت کی جانب سے العزیزیہ ریفرنس میں سنائی گئی 7 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف کا چند روز قبل جیل میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے طبی معائنہ کیا تھا جس میں امراض قلب کے ماہرین بھی شامل تھے۔ ڈاکٹرز نے بتایا کہ میاں نواز شریف کا دل بڑھ گیا، جس پر سابق وزیراعظم نے کہا تھا کہ میں تو ویسے بھی کھلے دل کا ہوں۔ دوسری جانب مختلف میڈیکل ٹیسٹ کے لیے جناح ہسپتال بھی نمونے بھجوائے گئے تھے جبکہ دل کے ٹیسٹ کے لیے سابق وزیراعظم کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) منتقل کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔ بعدازاں پی آئی سی میں نواز شریف کا طبی معائنہ کیا گیا، جہاں ان کے خون کے نمونے لینے کے ساتھ ساتھ دل کے 3 ٹیسٹ (ای سی جی، ایکو اور تھیلیم ٹیسٹ) کیے گئے۔ معالجین کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے دل کا سائز معمول سے بڑا اور پٹھے موٹے ہوگئے ہیں۔ ایکو کی رپورٹ میں میاں نواز شریف کے دل کا سائز معمول سے بڑا پایا گیا جب کہ دل کے پٹھوں کے موٹے ہونے کی بھی نشاندہی کی گئی تھی۔

سینئر ڈاکٹرز کی جانب سے سابق وزیراعظم کو ہسپتال منتقل کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔ جس کے بعد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا تھا کہ میڈیا رپورٹس ظاہر کرتی ہیں کہ ان کے والد کی بیماری بڑھ رہی ہے اور ان کی زندگی کو خطرہ ہے۔ میاں نواز شریف کی رپورٹس چھپانا اور لواحقین کے حوالے نہ کرنا سوالیہ نشان ہے۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ تین مرتبہ منتخب ہونے والے عوامی وزیراعظم نواز شریف سے کیا جانے والا برتاؤ وفاقی اور پنجاب حکومت کی اخلاقی پستی کی عکاسی ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس چھپانے اور لواحقین کے حوالے نہ کرنا لمحہ فکریہ اور سوالیہ نشان ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے مطالبہ کیا کہ قوم کو حقائق سے آگاہ کیا جائے اور نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس فی الفور اہل خانہ کو دی جائیں۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو علاج کیلئے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں علاج و معالجہ کی تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔بتایا گیا ہے کہ آئی جی پولیس پنجاب کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سروسز ہسپتال میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کریں جبکہ سروسز ہسپتال کی انتظامیہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے لئے ایک وی وی آئی پی کمرہ تیار کیا ہے۔ جہاں نواز شریف کو تمام سہولیات دستیاب ہوں گی اٹیچ باتھ روم کے ساتھ کمرے میں دو بیڈ لگائے گئے ہیں جبکہ تیمار داری کے لئے آنے والے لوگوں کو بٹھانے کے لئے کرسیاں اور صوفہ سیٹ بھی رکھا گیا ہے۔

کمرے میں فریج کی سہولت بھی دستیاب ہے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نواز شریف کے لئے سروسز ہسپتال میں مختص کیا گیا کمرہ گورنر پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے بیماری کی صورت میں استعمال کیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم کو علاج و معالجے کے لئے کوٹ لکھپت جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش ان کے ڈاکٹرز کے بورڈ نے رپورٹ میں کی تھی۔ دوسری طرف سابق وزیراعظم کو کوٹ لکھپت جیل سے ہسپتال منتقل کئے جانے کی اجازت سے متعلق خبروں کے بعد مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد جاتی امرا پہنچ گئی۔ جہاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں سے ملاقات بھی کی اور انہیں نواز شریف کی صحت یابی کے لئے دعا کرنے کی اپیل کی۔ اس دوران مریم نواز کی آنکھوں سے آنسو بھی ٹپکتے رہے جبکہ مریم نواز نے اپنی دادی شمیم بیگم کو اس خبر سے آگاہ کیا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…