ہائیکورٹ نے حکومت پنجاب کی جانب سے بسنت منانے کے اعلان کیخلاف درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا

2  فروری‬‮  2019

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے حکومت پنجاب کی جانب سے بسنت منانے کے اعلان کے خلاف درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا ،فیصلے میں تحریر کیا گیا ہے کہ عدالت کو یقین دہانی کروائی گئی کہ پنجاب حکومت رواں سال بسنت منانے کی اجازت دینے میں دلچسپی نہیں رکھتی۔ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شکیل الرحمان نے درخواستوں پر دو صفحات پر تحریری فیصلہ جاری کیا ۔

فیصلے کے مطابق عدالت کو یقین دہانی کروائی گئی کہ پنجاب حکومت رواں سال بسنت منانے کی اجازت دینے میں دلچسپی نہیں ۔پنجاب حکومت نے واضح کیا ہے کہ بسنت ثقافتی اور معاشی تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے ۔نئی قانون سازی کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا جارہا ہے ۔بسنت منانے سے قبل ایسے اقدامات اٹھائے جائیں گے جو شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کی گارنٹی دیں ۔فیصلہ میں پنجاب حکومت کے اس موقف کی نشاندہی کی گئی ہے کہ حکومت پنجاب کے مطابق بسنت منانے کی اجازت سے قبل تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے گی۔پنجاب حکومت نے وضاحت کی ہے کہ پنجاب حکومت متوازن اور سنجیدہ فیصلوں کے بعد ہی بسنت کی اجازت دے گی ۔تحریری فیصلہ میں لکھا گیا ہے کہ تمام درخواستگزاروں کو حکومتی نقطہ نظر سے کوئی اعتراض نہیں تحریری فیصلے میں نشاندہی کی گئی ہے کہ تمام درخواستگزاروں کی استدعا پر پنجاب حکومت کے بیان کی روشنی میں تمام درخواستیں نمٹائی جاتی ہیں۔ایڈوکیٹ شیراذ ذکاء اور دیگر نے بسنت کے اعلان کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا اور حکومت پنجاب کی جانب سے بسنت منانے کے اعلان کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…