سازش بے نقاب جہانگیر ترین ،پرویز الٰہی کی متنازعہ ویڈیو کس نے لیک کی؟تہلکہ خیز انکشاف کردیا گیا

11  ‬‮نومبر‬‮  2018

لاہور(مانیٹرنگ  ڈیسک ) گزشتہ روزچوہدری سرور کے خلاف پرویز الہیٰ کی جہانگیر ترین سے ملاقات کی خفیہ ویڈیو لیک ہوئی جس کے بعد  پی ٹی آئی میں گروہ بندی کی افواہیں سچ ثابت ہونے لگی ہیں ۔اس معاملے پر تجزیہ کاروں کی مختلف رائے سامنے آ رہی ہے ۔ نجی ٹی وی  پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی کی جو ویڈیو جاری ہوئی یہ

ان کی میڈیا کور یج کرنے والے ساتھی چودھری اقبال نے دوستوں کو بھیجی،اس میں وہ ویڈیو کی آواز بندکرنا بھول گئے اورپھر جو ہوا وہ سب کے سامنے ہے ۔ پارٹیوں میں بڑے بڑے اختلافات ہوتے ہیں ، تحریک انصاف کے ساتھ تو بہت سی پارٹیاں اور لوگ ہیں،جب نوازشریف وزیر اعظم تھے تو مجبوری کے تحت غلام حیدر وائیں کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنانا پڑا،سارے فیصلے شہبازشریف کرتے تھے ،وزیر اعلیٰ پنجاب کے پیچھے عمران خان کھڑے ہیں ، باقی لوگ ان کے ساتھ نہیں ہیں۔تجزیہ کار ظفر ہلالی نے کہا کوئی اتحادی حکومت اکیلی نہیں چل سکتی،چودھری برادران ماہر سیاستدان ہیں،انہوں نے پہلے جہانگیر ترین کو بلاکرمسئلہ بتایا،اگر جہانگیر ترین ان کی بات آگے نہیں کرتے تو پھر وہ خود عمران خان سے بات کرینگے ،وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نہیں عمران خان ہیں۔پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے فرخ حبیب نے کہا پنجاب میں اختلافات والی کوئی بات نہیں،عثمان بزدار کو ہمارے ایم پی ایز نے وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب کیا اورصوبے کے تمام اختیارات ان کے پاس ہیں، طارق بشیر چیمہ ہمارے اتحادی ہیں اور ان کے حلقے میں تحریک انصاف کے لوگ بھی موجود ہیں۔واضح رہے کہ اس ویڈیو کے لیک ہونے کے بعد پرویز الٰہی نے ہنگامی پریس کانفرنس کی تھی جس میں انہوں نے اس سارے معاملے پر وضاحت پیش کی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…