پیر‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2026 

نجی ٹی وی کی اینکر نے اپنے شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروا دیا

datetime 6  جولائی  2026 |

کراچی (این این آئی) درخشاں پولیس نے نجی ٹی وی کی اینکرپرسن ماہ نور کی خالہ حمیرا کے قتل کے الزام میں اینکر کے شوہر عمران خان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مدعیہ کے شوہر کو گرفتار کرکے تفتیش کی جارہی ہے۔تفصیلات کے مطابق درخشاں تھانہ میں درج ایف آئی آر کے مطابق ڈیفینس کھڈا مارکیٹ کی رہائشی ماہ نور زوجہ عمران خان نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرایا ہے کہ میں نجی ٹی وی میں اینکرپرسن ہوں۔3 جولائی کو میری خالہ حمیرا دختر مظہر میری بڑی بہن بسمہ، میں اور میرابیٹا شاریز عمر 9 برس گھر پر موجود تھے کہ بوقت شام ساڑھے چھ بجے میرا شوہر عمران خان ولد کامران اکبر نے گھر میں داخل ہوتے ہی مجھے گالم گلوچ کرتے ہوئے مار پیٹ شروع کر دی۔میری خالہ اور میری بڑی بہن نے عمران خان کو منع کیا اور روکا تو وہ طیش میں آگیا میرے اور میرے شوہر کی آپس میں ناراضی چل رہی تھی اور وہ مجھے بار بار جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا تھا جب میری خالہ اور بہن نے میرے شوہر کو روکا تو اس نے کال کر کے شاہد نامی شخص کو جو کہ میرے شوہر کا جاننے والا ہے کو کہا کہ میرا پستول لے آؤ اور فوراً ہی شاہد پستول لاکر میرے شوہر عمران خان کو دیتا ہے اور عمران خان پستول کو چیمبر کر کے میرے اوپر تان کر کہتا ہے کہ آج میں تمہیں مار دوں گا۔

میری بہن اور خالہ نے بھی بچاؤ کروانے کی کوشش کی مگر عمران خان مسلسل کہتا رہا کہ میں آج تمہیں مار کرہی رہوں گا۔میری خالہ اور بہن کے مسلسل منع کرنے اور روکنے پر عمران خان نے انہیں بھی دھمکی دی کہ پیچھے ہٹ جاؤ ورنہ تم سب کو مار دوں گا۔ میری خالہ حمیرا دختر مظہر کے نہ ہٹنے پر میرے شوہر عمران خان نے غصے میں آکر میری خالہ پر گولی چلادی جس سے وہ زخمی ہو کر گر گئیں جن کو موقع سے عمران خان ہی اٹھا کر گاڑی نمبر 097ـCCN میں شاہد کے ہمراہ جناح اسپتال لے گئے اور پھر ان کو زخمی حالت میں جناح اسپتال ایمرجنسی وارڈ میں یہ لوگ چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گئے۔ میرا دعوی ہے کہ میرے شوہر عمران خان نے اپنے دوست شاہد ولد نا معلوم کی مدد سے میری خالہ 45 سالہ حمیرا مظہر پر آتشی اسلحہ سے فائرنگ کی جس کے سبب گولی لگنے سے وہ جاں بحق ہوئیں۔درخشاں پولیس نے مدعیہ کے بیان کی روشنی میں اس کے شوہر عمران خان کے خلاف دفعہ 302 کے تحت قتل کا مقدمہ ایف آئی آر نمبر26 /464درج کرلیا ہے۔درخشاں پولیس کے مطابق پولیس نیملزم عمران خان کو گرفتار کرلیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین جائیں


چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…