جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

الیکشن سے تعلق نہیں، امیدوار مہم بھی چلائیں جب نیب بلائے تو پیش بھی ہوں، بلاوا جاویداقبال کاذاتی دعوت نامہ نہیں ،چیئرمین کا دبنگ اعلان

datetime 28  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیٹوں حسن نواز اور حسین نواز کو انٹرپول کے ذریعے پاکستان لانے کی منظوری دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے کوئی سیاسی عزائم نہیں اور نہ ہی کسی پارٹی کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، نیب کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں، امیدوار الیکشن مہم بھی چلائیں اورجب نیب بلائے تو پیش بھی ہوں،نیب نوٹس قانون کے مطابق بھجوائے جارہے ہیں یہ بلاوا جاویداقبال کاذاتی دعوت نامہ نہیں ہے۔

نیب لاہور آفس کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ ہمارے کوئی سیاسی عزائم نہیں اور نہ ہی کسی پارٹی کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے،نیب کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں، امیدوار الیکشن مہم بھی چلائیں اورجب نیب بلائے تو پیش بھی ہوں،نیب نوٹس قانون کے مطابق بھجوائے جارہے ہیں یہ بلاوا جاویداقبال کاذاتی دعوت نامہ نہیں ہے۔جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا کہ قانون پر عملدرآمد ضروری ہے، جو نہیں کرے گا، اسے کرایا جائے گا۔چیئرمین نیب کا مزید کہنا تھا کہ دھمکیوں کے بعدگھرمیں تالالگاکرنہیں بیٹھ سکتے،کام تو کرناہے ،کرپشن کے خاتمے کے لئے نیب الیکشن سے پہلے بھی کام کررہا تھااور کرپشن کے خاتمے کے خلاف کارروائی الیکشن کے بعد بھی جاری رہے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی لوگ بھی نیب میں ان شااللہ پیش ہوں گے ،آج کل الیکشن کی ہنگامہ خیز صورت حال ہے،اس لیے ہم انہیں موقع دے رہے ہیں۔ کرپشن کے خاتمے کے لیے نیب الیکشن سے پہلے بھی کام کر رہا تھا اور یہ کارروائی الیکشن کے بعد بھی جاری رہے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…