بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

’’بینظیر کو میں نے قتل نہیں کیا‘‘ انتہائی مطلوب دہشتگرد نے تردید کر دی، اہم پیغام بھی جاری

datetime 26  جون‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث ایک شدت پسند اکرام اللہ نے حال ہی میں طالبان کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں خود پر لگائے گئے الزام کی تردید کی ہے۔خیال کیا جاتا رہا کہ  لیاقت باغ میں ہونے والے حملے کے لیے اکرام اللہ متبادل خودکش حملہ آور تھے اور اگر پہلہ حملہ آور اپنے مشن میں ناکام ہوتا تو اکرام اللہ اس مشن پر جاتے۔

اس واقعے کے 11 سال بعد طالبان کے ایک نئے دھڑے کی جانب سے یہ ویڈیو جاری کی گئی جو کہ برطانوی نشریاتی ادارے  نے حاصل کی ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو مشرقی افغانستان میں بنائی گئی ہے۔اس ویڈیو میں اکرام اللہ نے 2007 کے حملے کے بارے میں اپنا پہلا بیان دیا ہے اور متعدد بار اس بات کو دہرایا ہے کہ وہ اس کی تیاری میں کسی بھی لمحے ملوث نہیں تھے اور نہ ہی انھیں اس منصوبے کا کوئی علم تھا۔واضح رہے کہ اکرام اللہ پاکستانی حکام کی جانب سے جاری کی گئی مطلوبہ افراد کی فہرست میں شامل ہیں اور عدالتی دستاویزات میں انہیں دوسرا خود کش حملہ آور قرار دیا گیا ہے۔دوسری جانب رحمان ملک نے اکرام اللہ کے اس دعوے کی تردید کی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ اکرام اللہ مکمل طور پر جھوٹ بول رہا ہے اور کہا کہ اس حملے میں ملوث دوسرے ملزمان نے عدالت میں اس کا نام دوسرے خود کش حملہ آور کی حیثیت سے لیا تھا۔پاکستان میں شدت پسند گروہوں کے حوالے سے معلومات رکھنے والے ایک ذریعے نے بتایا کہ اکرام اللہ حال ہی میں کچھ عرصے قبل تک بینظیر بھٹو پر کیے جانے والے حملے پر فخر کا اظہار کرتا رہا ہے۔تمام پاکستانی طالبان، حتی کے قبائلی علاقے میں رہنے والے بچوں کو بھی علم ہے کہ اکرام اللہ بینظیر بھٹو پر کیے جانے والے حملے میں ملوث تھا۔یاد رہے کہ گذشتہ سال اکرام اللہ پر افغانستان میں مخالف گروہ کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا ۔خیال کیا جا رہا ہے کہ ان واقعات کے نتیجے میں اکرام اللہ کو اس کے گروہ کے رہنماؤں نے یہ ویڈیو بنانے کا مشورہ دیا ہے جس میں اس نے بینظیر بھٹو کے قتل میں ملوث ہونے سے انکار کیا ہے۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…