اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے منحرف رہنما زعیم قادری نے کہا ہے کہ مسلم لیگی تھا ہوں ، رہوں گا ،مسلم لیگ ن چھوڑ دی۔ نئی مسلم لیگ بناؤں گا۔ حمزہ شہباز پارٹی کوبادشاہ بنا دیا گیا ہے۔ نوا زشریف کے لئے دس سال جان دی ان سے بھی شکوہ ہے ۔ نجی ٹی وی کے پر وگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میر اپارٹی سے مسئلہ 12 سال سے چل رہا ہے پارٹی مجھے عزت نہیں دے رہی تھی میں نے جیل میں سزائیں کاٹیں اس کا درد بہت ہے۔
اس کا رد عمل بھی سخت ہوتا ہے۔ ہمیشہ تکلیف کو برداشت کیا۔ میں نے دس سال نوا زشریف کے لئے جان دی۔ حمزہ شہباز کے لئے سیاست نہیں کر رہاتھا۔میرا شکوہ نواز شریف سے ہے ۔شریف خاندان کے بیرون ملک جانے کے بعد پارٹی کے برے وقت میں ساتھ دیا۔ مجھے پارٹی کے حوالے سے کسی کے مشوروں کی ضرورت نہیں ہے۔ حمزہ شہباز پارٹی کے بادشاہ ہیں۔ میں نے پارٹی چھوڑ دی ہے ۔ میں مسلم لیگی تھا اور ہوں اور رہوں گا۔