اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن)کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے چوہدری نثار علی خان کے خلاف ن لیگ کے امیدواروں کو میدان میں نہ اتارنے کی تجویز مسترد کردی ہے، ایک موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ تجویز پارٹی کی ایک کمیٹی کی جانب سے دی گئی تھی۔
ن لیگ کے ایک سینئر رہنما نے اپنا نام پوشیدہ رکھنے کی شرط پر کہا کہ میاں نوازشریف نے کسی بھی قسم کی وجوہات بتائے بغیر چوہدری نثار کے خلاف امیدوار نہ اتارنے کی تجویز مسترد کر دی ہے۔ موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ن لیگکے سینئر رہنما نے بتایا کہ متنازعہ حلقوں کے مسائل دیکھنے کے لیے پارٹی کی طرف سے کچھ عرصہ قبل ایک کمیٹی بنائی گئی تھی ان متنازعہ حلقوں میں چودھری نثار کا حلقہ بھی شامل تھا۔اس موقع پر کمیٹی نے تجویز دی تھی کہ چوہدری نثار جن حلقوں سے الیکشن لڑ رہے ہیں، ان حلقوں سے ن لیگ اپنے امیدوار نہ کھڑے کرے کیونکہ اس طرح ن لیگ کا ووٹ تقسیم ہو جائے گا۔ سینئر لیگی رہنما نے بتایا جب تجویز دینے والے سے میاں محمد نواز شریف نے ووٹ تقسیم ہونے کی وجہ پوچھی تو انہیں کوئی تسلی بخش جواب نہیں ملا۔ اس موقع پر نواز شریف نے کہاکہ ن لیگ امیدوار نامزد کرتی ہے تو سارا ووٹ اسے ملے گا تقسیم نہیں ہوگا۔ مسلم لیگ (ن)کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے چوہدری نثار علی خان کے خلاف ن لیگ کے امیدواروں کو میدان میں نہ اتارنے کی تجویز مسترد کردی ہے، ایک موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ تجویز پارٹی کی ایک کمیٹی کی جانب سے دی گئی تھی۔ ن لیگ کے ایک سینئر رہنما نے اپنا نام پوشیدہ رکھنے کی شرط پر کہا کہ میاں نوازشریف نے کسی بھی قسم کی وجوہات بتائے بغیر چوہدری نثار کے خلاف امیدوار نہ اتارنے کی تجویز مسترد کر دی ہے۔