لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی دوسری شادی کا انکشاف کے بعد پہلی بیوی نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے۔ خواجہ سعد رفیق نے کاغذات نامزدگی میں حرا شفق سے اپنی دوسری شادی کو ظاہر کیا تھا ،تفصیلات کے مطابق آرٹیکل 63,62 کی زد میں آنے سے بچنے کے لیے سیاسی رہنماؤں کو کاغذات نامزدگی میں وہ چیزیں بھی سامنے لانی پڑ رہی ہیں جو انہوں نے عرصے سے چھپائی ہوئیں تھیں ۔
ان میں سے ہی ایک سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ہیں جنہوں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تو اپنی دو بیویوں کا اعتراف بھی کر لیا۔خواجہ سعد رفیق نے کاغذات نامزدگی میں حرا شفق نامی خاتون کو اپنی دوسری بیوی ڈکلئیر کیا۔خواجہ سعد رفیق کو دوسری بیوی کا اعتراف کرنا مہنگا پڑ گیا۔جس کے بعد غزالہ سعد نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے۔تاہم اسکی وجہ دوسری شادی کے باعث فطری ناراضگی ہے یا کچھ اور اس حوالے سے کچھ کہنا قبل از قت ہوگا۔