لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی قومی اسمبلی کے لئے ٹکٹ ہولڈر فردوس عاشق اعوان بھی چھپی رستم نکلیں ‘ 3کمپنیوں کی مالک نکلیں ‘ کاغذات نامزدگی میں کمپنیاں چھپانے پر ان کے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنیوالی تحریک انصاف کی رہنماء فردوس عاشق اعوان رنگے ہاتھوں پکڑی گئیں اور ان کی تین کمپنیاں سامنے آگئیں۔
جن کی بنیاد پر ان کے کاغذات نامزدگی بھی چیلنج کردیئے گئے ہیں۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق فردوس عاشق اعوان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض اٹھاتے ہوئے بتایاگیا ہے کہ فردوس عاشق اعوان کی تین کمپنیاں ہیں جن کی انہوں نے لاہور سے رجسٹریشن کروائی اور تینوں کمپنیاں ایف بی آر کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہیں لیکن کاغذات نامزدگی میں انہوں نے یہ کمپنیاں چھپائی ہیں۔