اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عید الفطر کے 3 دنوں میں صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت مختلف شہروں میں 19افراد کو قتل کردیا گیا، موت کے گھاٹ اتارے گئے افراد میں 7خواتین ، وائس چیئرمین اور فوجی بھی شامل ۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں دو خواتین سمیت 5 افراد کو قتل کردیا گیا۔ غازی آباد کے حامد کا اکثر اپنی بیوی ارم سے جھگڑا رہتا تھا اور گزشتہ رات جھگڑا ہونے پر حامد نے اس پرتشدد کیا جس کے باعث وہ ہلاک ہو گئی، پولیس نے حامد کو حراست میں لے لیا۔
ورثا کے مطابق حامد نشئی ہے ، ہر بنس پو رہ میں 18رمشہ صفد ر کو بھائی عبد الرحمن نے غیرت کے نام پر تکرار ہونے پر گولی مار کر قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔ شا ہد رہ میں 45 سا لہ اقبا ل اپنے گھر والو ں کے ساتھ کر ایہ پر رہتا تھا، دوسر ی منز ل پر دوسر ے کر ائے دار رہتے ہیں، بیٹا اسد اقبال عابد مارکیٹ میں شاپنگ کیلئے آیا تو دوسرے کرائے دار نے فون پر بتایا کہ اس کے والد کی لاش سیڑھیوں سے لٹکی ہوئی ہے ، اسد گھر پہنچا تو اقبال کی خون آلود لاش لٹکی ہوئی تھی، بیٹے کے مطابق ان کی کسی سے دشمنی نہیں ہے ۔ گجر پو رہ کے علا قے دھو پ سڑ ی میں 15سا لہ فلپس مسیح گھر کے با ہر کھیل رہا تھا کہ لا پتہ ہو گیا، گھر والو ں نے محلے داروں سے ملکر اس کی تلا ش شر وع کی تو خا لی پلا ٹ سے اس کی لا ش بر آ مد ہو ئی ۔اس کے گلے پر زخمو ں کے نشا ن تھے ، نواب ٹائون کے علاقہ میں نامعلوم 30 سالہ شخص کی تشدد زدہ لاش نہر سے ملی ہے ۔ پولیس نے شناخت نہ ہونے پر لاش مردہ خانہ منتقل کرکے تفتیش شروع کردی۔ ماچھیوال کی حدود میں569ای بی میں پو لیس کا نسٹیبل ریاض کے بیٹے خرم نے مبینہ طورپر فائرنگ کرکے اپنی بہن سکول ٹیچر ریما کو چال چلن پر شبہ کرکے قتل کردیا۔وہاڑی کے علاقے لڈن میں غیرت کے نام پر بھائی نے گلا دبا کر بہن کو موت کے گھا ٹ اتار دیا۔
محلہ حسن محمود کا لو نی کے رضوان جوئیہ نے اپنی 24سالہ بہن کا غیرت کے نام پر قتل کیا۔ کندیاں میں غیرت کے نام پر طلاق یافتہ بہن کو بھائیوں نے مل کر گلے میں پھندہ ڈال کر قتل کر دیا ، چک نمبر 31ڈی بی 19سالہ کلثوم سے ڈیڑھ ماہ قبل آصف نے کورٹ میرج کی، معززین علاقہ کی مداخلت پر اس نے اسے طلاق دے دی، کلثوم اپنے گھر واپس آگئی مگر وہ آصف سے چوری چھپے ملتی تھی جس پر بھائیوں پرویز اور ربنواز نے اسے قتل کردیا۔
ماچھیوال میں نامعلوم افراد نے 22سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر قتل کرکے نعش نہر میں پھینک دی، نواحی گاؤں561ای بی کے فقیر حسین کی 22سالہ طلاق یا فتہ لڑکی ثا نیہ بی بی کو نامعلوم افراد نے مبینہ طورپر قتل کرکے نعش نہر میں پھینک دی، ذرائع کے مطابق مقتولہ کے جسم پر تشدد کے نشانات پا ئے گئے ہیں ، گوجرانوالہ کے علاقے محلہ شریف پورہ میں عید کے دن بزرگوں کی قبر پر فاتحہ خوانی کرنے والے قصائی کو مخالفین نے قبرستان میں ہی قتل کردیا۔
نواب گادی ،عارف گادی ،یاسین گادی ،اکمل گادی ،سیہل گادی ، کو نسلر الیاس رحمانیخ یامین مہر ،عبدالرحمن عرف مانا ،آصف گادی ،عاقب گادی وغیرہ نے حملہ آورہوتے ہوئے عارف قصائی پر اندھا دھند فائرنگ کرکے موقع پر ہی قتل کردیا اور فرار ہوگئے ۔ اڑھائی ماہ قبل بھتہ سے انکار پر سہیل گادی نے عارف اور اسکے بھائیوں کو ڈنڈوں اور آہنی راڈوں سے مار کر شدید زخمی کردیا تھا، جس پر سہیل کو جیل ہوگئی تھی، سہیل 3 روز قبل رہا ہوکر آیا تھا۔
گگومنڈی میں نواحی گاؤں271 ای بی کے قیصراورحاضرسروس فوجی نوازکے درمیان دوران کھیل معمولی جھگڑاہواجس پرقیصروغیرہ نے فائرنگ کرکے نوازاوراس کے کزن علی رضاکوموت کے گھاٹ اتاردیا۔ فائرنگ کے وقت پولیس بھی موقع پرموجودتھی، ورثا نے لاشیں تھانہ گگومنڈی کے سامنے رکھ کرشدیداحتجاج کیا اور ن لیگی امیدوار ایم پی اے یوسف سیلیہ کیخلاف شدید نعرہ بازی کی۔
ساہیوال میں احاطہ کے تنازعے پر ملزمان نے فائرنگ کرکے وائس چیئرمین کو قتل کردیا 56 ایل فائیو کے وائس چیئرمین جہانگیر بابر کا اسلم سے تنازعہ چل رہا تھا، عید اور ٹرو کی درمیانی شب اسلم اور 4 ساتھیوں نے گھر میں گھس کر جہانگیر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ چیچہ وطنی کے نواحی 14 ایل فور میں معمولی تلخ کلامی پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی اشفاق کو چھریوں کے وار سے مار دیا۔
سیالکوٹ میں تھانہ صدر پسرور کے علاقہ میں عید میلہ پر معمولی تلخ کلامی پر ملزمان نے فائرنگ کرکے 35 سالہ اسد حنیف کو قتل اور کاشف سمیت 2 افراد کو زخمی کردیا۔ سرگودھا میں میانی کے نواحی موضع سگھ بالا میں بیٹے علی مصطفی نے باپ اشرف کے ایما پر ماں پروین کو قتل کر دیا، روہڑی میں پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کے گھرپر بلیدی برادری کے افراد نے فائرنگ کرکے نظام میتلو کے باپ امداد اور2 بھائیوں وسیم اورنواز کو قتل کردیا۔واضح رہے کہ ٹریفک حادثات میں ہونے والی ہلاکتیں اس کے علاوہ ہیں۔