کپتان کا ایک اور بڑا یوٹرن، مخصوص نشستوں پر نامزد خواتین اور اقلیتی اراکین کی خوشیوں پر پانی پھیر دیا، الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی فہرستیں بدلنے کا فیصلہ

18  جون‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کا ایک اور یوٹرن، الیکشن کمیشن میں جمع کرائی جانیوالی مخصوص نشستوں کی فہرستیں بدلنے کا فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف نے ایک اور یوٹرن لیتے ہوئے الیکشن کمیشن میں جمع کرائی جانیوالی مخصوص نشستوں کی فہرستیں بدلنے کا فیصلہ کر لیاہے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے

مخصوص نشستوں کی نئی فہرستیں بنانے کی ذمہ داری خود لے لی اور انہوں نے پارٹی رہنما بابر اعوان کو اس حوالے سے الیکشن کمیشن قوانین سے متعلق قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے کی بھی ہدایت کی ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے مخصوص نشستوں کی حتمی فہرستیں 11 جون کو الیکشن کمیشن میں جمع کروائی تھیں جسے بنانے میں شیریں مزاری اور منزہ حسن نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فہرستوں میں حق دار خواتین کو نظر انداز اور منظور نظر کو نوازا گیا اور ریجنل صدور کی سفارشات کو بھی پس پشت ڈالا گیا جس پر شیریں مزاری اور منزہ حسن پر پارٹی کی طرف سے انگلیاں اٹھنے لگی تھیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ریجنل صدور اور امیدوار خواتین کی شکایات پر فہرستوں کا جائزہ لیا اور شکایات درست ثابت ہونے پر پہلی فہرستیں مسترد کردیں۔ذرائع کے مطابق مخصوص نشستوں کی فہرست بنانے میں عجلت بھی ثابت ہوئی جب کہ منزہ حسن نے لاہور الیکشن کمیشن میں فہرستیں جمع کروائیں تھیں۔دوسری جانب شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ ان کا مخصوص نشستوں کی تیاری میں کوئی عمل دخل نہیں، منزہ حسن سے عمران خان نے رائے مانگی تھی۔شیریں مزاری کا مزید کہنا ہے کہ پارٹی چیئرمین عمران خان، عالیہ حمزہ اور شمسہ علی نے مخصوص نشستوں کی فہرستیں تیار کیں اور فہرستیں ان ہی ناموں میں سے بنائی گئی تھیں جو ریجنل صدور نے فراہم کیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…