شہباز شریف عید کی نماز پڑھ کر اچانک کون سے ملک روانہ ہوگئے؟جان کر آپ حیران رہ جائینگے

16  جون‬‮  2018

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اپنی بھابی بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے لیے لندن روانہ ہوگئے۔شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا کہ ’ابھی کچھ دیر بعد بھابھی کی عیادت کیلئے لندن روانہ ہو رہا ہوں، قوم سے اپیل ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کریں‘۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں ایک بار پھر اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ مصنوعی تنفس (وینٹی لیٹر) پر ہیں جب کہ ڈاکٹروں نے آئندہ 24 گھنٹے انتہائی اہم قرار دیئے ہیں۔

قبل ازیں صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے عید الفطر پرقوم کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ عید الفطر مسلمانوں کیلئے خوشی اور تشکر کا دن ہے، عید سعید پر ملت اسلامیہ اور بالخصوص پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔شہباز شریف نے کہا کہ عید کے اجتماعت میں بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کے لیے دعائیں کی جائیں، یقین ہے عید الفطر کا دن قومی وحدت، مذہبی رواداری اور بھائی چارے کے دن کے طور پر منایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عہد کرنا ہو گا کہ ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرتے رہیں گے، پاکستان کے دشمن باخبر ہیں کہ ہماری اصل قوت تہذیب اور ثقافت ہے، پاکستانی قوم مشکل کی ہر گھڑی میں متحد رہنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…