اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک نجی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ امریکی حکام سے پاکستان نے مطالبہ کیا تھا کہ ملافضل اللہ کے افغانستان میں موجود ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جائے جس کے بعد امریکہ نے دو روز قبل ڈرون حملہ کیا۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ملافضل اللہ کی ہلاکت آرمی چیف کے حالیہ دورے اور ملٹری ڈپلومیسی کا نتیجہ ہے، رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملافضل اللہ کی ہلاکت
دو روز قبل ہوئی، ملا فضل اللہ کو عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا اس کے علاوہ ملا فضل اللہ کے بارے میں معلومات دینے والے کو 50 لاکھ ڈالر انعام دینے کا بھی اعلان کیا گیا تھا، رپورٹ کے مطابق دوسری جانب طالبان کمانڈر عبدالرشید نے بھی ملا فضل اللہ کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایک گھر پر حملہ کیاگیا جہاں ملا فضل اللہ کے علاوہ ان کے چار دیگر ساتھی بھی مارے گئے۔