جمعرات‬‮ ، 04 ستمبر‬‮ 2025 

بیگم کلثوم نواز کی حالت انتہائی تشویشناک،قوم سے دعاؤں کی اپیل، آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے شریف فیملی کو اہم پیغام جاری کردیا

datetime 15  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی/لندن( نیوزڈیسک) بیگم کلثوم نواز کو لندن کے ہارلے سٹریٹ ہسپتال میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو) میں منتقل کردیا گیا، میاں نوازشریف ،مریم نواز اور شریف فیملی کے دیگر افراد بھی ہارلے سٹریٹ کلینک پہنچ گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق بیگم کلثوم نواز کو طبیعت بگڑنے پرا نتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کیا گیا میاں نوازشریف ،مریم نواز اور لندن میں موجود شریف فیملی کے دیگر افراد بھی بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے لئے ہارلے سٹریٹ کلینک پہنچ گئے۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے شریف فیملی کو سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کا پیغام بھیجا ہے۔ہفتے کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے پیغام میں بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کیلئے دعا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ دریں اثنائسابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے قوم سے بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کے لئے دعاؤں کی اپیل کی ہے، اپنے ٹوئیٹر پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ لندن پہنچ گئے ہیں،ابھی اسپتال کی طرف جارہے ہیں قوم سے دعاؤں کی درخواست ہے، مریم نواز نے ٹوئیٹ کیا کہ امی کوطبیعت خراب ہونے پردوبارہ اسپتال لیجایا گیا، علاوہ ازیں سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ایک بیان میں آصف علی زرداری نے کہا کہ بھٹو خاندان اور پیپلزپارٹی بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کیلئے دعاگو ہے، اللہ تعالی بیگم کلثوم نواز کو صحت اور زندگی عطا فرمائے۔دوسری جانب قومی اسمبلی میں سابق قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے بھی بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز نے ماضی میں جمہوریت کے لئے بہت جدوجہد کی ہے۔پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے بیگم کلثوم نواز کی جلد اور مکمل صحت یابی کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز نہایت سمجھدار، باوقار خاتون، شفیق ماں اور وفا شعار بیوی ہیں، خاندان کو اس وقت ان کی اشد ضرورت ہے، اللہ تعالیٰ انہیں جلد صحت کاملہ کے بعد اپنے گھر واپس لائے، آمین۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…