واشنگٹن(این این آئی، مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ دفاعی ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ افغانستان کے صوبے کنڑ میں امریکی ڈرون حملے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی ) کے سربراہ ملا فضل اللہ کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ امریکی فوجی حکام نے انہیں اس بات کی تصدیق کی کہ امریکی ڈرون حملے میں پاکستانی سرحد کے قریب افغان صوبےمیں ٹی ٹی پی سربراہ کو نشانہ بنایا گیا۔دوسری جانب امریکا کے سرکاری ریڈیو کی جانب سے بھی کہا گیا کہ ڈرون حملے
میں ملافضل اللہ کی ہلاکت کے دعوے کی غیر مصدقہ اطلاعات ہیں۔اس حوالے سے ایک امریکی حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ بدھ کو رات گئے حملہ کیا گیا، جس میں تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ نشانہ تھے لیکن وہ ان کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کرسکتے۔ادھر افغانستان میں امریکی فورسز کے ترجمان لیفٹننٹ کرنل مارٹن او ڈونیل نے 13 جون کو کنڑ کارروائی کی تھی، جس میں کالعدم تنظیم کے سینئر رہنما کو نشانہ بنایا گیا تھا۔پینٹاگون حکام نے کہا کہ وہ اس وقت اس بات کیتصدیق کی ہے۔ تصدیق کرنے کی حالت میں نہیں ہیں۔