بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

مسجد قاسم علی خان پشاور میں مقامی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس، مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے رات گئے بڑا اعلان کردیا

datetime 15  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آئی این پی ) پاکستان میں عید کے چاند کا تنازع ختم نہ ہوسکا،ایک ہی دن پورے ملک میں عید منانے کی کوششیں ناکام ، ایک مرتبہ پھر ملک میں دو عیدیں منائی جائیں گی ، خیبر پختونخوا میں مقامی رویت ہلال کمیٹی نے یکم شوال1439کا چاند کی شہادتیں موصول ہونے پر 15جون2018بروز جمعہ عید کا اعلان کردیا۔یہ اعلان جمعرات کی رات مسجد قاسم علی خان میں مقامی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں شہادتیں موصول ہونے کے بعد کیا گیا

اجلاس کی صدرت مفتی محمد شہاب ا لدین پوپلزئی نے کی ۔اجلاس میں پشاور اور خیبر پختونخوا کے جید علماء کرام نے شرکت کی۔اجلاس میں پشاور سے ایک، مردان ا و رصوابی7،بنوں8 ، تیمرہ گرہ ،4،لنڈی کوتل 12،شبقدر11، سرائے نورنگ4مرداور 3خواتین، باجوڑ3، سفید ڈھیری 2 ،بڈھ بیر4خواتین،رستم زئی 5،رجڑسے 3سمیت کئی شہادتیں موصول ہوئیں۔جس کے بعد مفتی شہاب الدین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اعلان کیا کہ آج15جون بروز جمعہ یکم شوال 1439کا اعلان کردیا۔واضح رہے کہ پہلے بھی کئی مرتبہ چاند کا تنازع پیدا ہو جانے کے باعث ملک میں دو مختلف دنوں میں عیدیں منائی جاتی رہی ہیں جبکہ گزشتہ سال سابق وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف اور دیگر حکام کی جانب سے مذہبی ہم آہنگی کی کوششوں کے تحت ایک ہی دن عید منائی گئی تا ہم اس مرتبہ پھر یہ کوششیں ناکام ہو گئیں اور خیبرپختونخوا کی مقامی کمیٹی نے ملک کے دیگر حصوں کے ساتھ عید منانے کی بجائے آج (جمعہ) کو عید منانے کا اعلان کردیا اور اس حوالے سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چاند نظر نہ آنے کے باضابطہ اعلان کو بھی پس پشت ڈال دیا گیا ۔  پاکستان میں عید کے چاند کا تنازع ختم نہ ہوسکا،ایک ہی دن پورے ملک میں عید منانے کی کوششیں ناکام ، ایک مرتبہ پھر ملک میں دو عیدیں منائی جائیں گی ، خیبر پختونخوا میں مقامی رویت ہلال کمیٹی نے یکم شوال1439کا چاند کی شہادتیں موصول ہونے پر 15جون2018بروز جمعہ عید کا اعلان کردیا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…