لاہور(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے میڈیا سے شکوہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ ٹی وی ان کے خلاف منفی پراپیگنڈا کیا گیا اور انہیں دنیا بھر کے سامنے برے کردار کی عورت دکھایا گیا ریحام خان کا کہنا تھا کہ مجھ پر فیملی اور حلقہ احبا ب کی جانب سے کتاب کی جلد اشاعت کے حوالے سے دباؤ ہے ،اب تک میری جانب سے کتاب سے منسوب اقتباس منظرعام پر نہیں لایا گیا۔
ریحام خان نے کہا کہ انہوں نے اپنی کتاب میں اپنے سابقہ شو ہر ((عمران خان)) اور ان کی پارٹی سے منسلک جنسی طور پر حراساں کرنے کے حوالے سے بات کی ہے۔ ریحام خان نے بھارتی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ابھی تک کتا ب پر عوام کی دسترس نہیں۔ تحریک انصاف یا اس کے کسی ترجمان کی طرف سے کسی الزام میں کوئی صداقت نہیں ہے۔۔ریحام خان کا مزید کہنا تھا کہ کتاب کو انتخابات سے منسلک کرنے میں کوئی مخفی چیز نہیں۔مجھے کتاب کو مرتب کرنے میں کافی عرصہ لگا۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی غیر معمولی طور پر لیکن معیار کے مطابق گزاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری زندگی کچھ واقعات سے دلچسپ کہانی بن گئی جس میں پہلی شادی،، مختلف ثقافت، بچوں کی پرورش ، دھمکی آمیز صورتحال سے نبرد آزما ہونا شامل ہے۔ میڈیا میں پچھلے 4 سال میں میرے خلاف منفی پروپیگینڈا کیا گیا اور میری اور میری بیٹی کے خلاف نازیبا الفاظ کہے گئے، میڈیا میں مجھے دنیا کے سامنے ایک برے کردار کی حیثیت سے پیش کیا گیا۔یاد رہے ریحام خان کی کتاب عام انتخابات سے قبل منظر عام پر آ جائے گی تاہم ریحام خان کی کتاب نے اشاعت سے قبل بہت مقبولیت حاصل کر لی ہے جس کی وجہ ریحام خان کی کتاب میں تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان پر لگائے گئے الزامات ہیں۔۔ریحام خان نے اس کتاب میں عمران کے علاوہ ان کی قریبی شخصیات پر بھی سنگین قسم کے الزام عائد کیے ہیں جس کی وجہ سے ریحام خان کو اب تک قانونی نوٹس بھی جاری کیے جا چکے ہیں۔