اسلام آباد ( آن لائن ) عمران خان کو سعودی عرب میں غیرمعمولی پروٹوکول دینے کے معاملے میں سعودی سفارتخانہ خاموش ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمرا ن خان جب عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچے تو سعودی حکام نے ائیرپورٹ کو عمران خان کا استقبال کیا اور مدینہ منورہ میں انکے لیے خصوصی گاڑی بھی مہیا کی گئی جو عام طور پر عرب شہزادوں ، بزرگ اورٹانگوں سے محروم افراد کیلئے استعمال
کی جاتی ہے۔ آن لائن نے اس معاملے کیلئے سعودی سفارتخانے سے متعدد بار رابطہ کیا مگر سفارت خانے کی میڈیا سیکشن نے مکمل خاموش رہا۔ آن لائن نے استفسار کیا کہ عمرا ن خان کے پاس فی الحال کوئی سرکاری عہدہ موجود نہیں تو سعودی حکام کی جانب سے سیاسی پارٹی کے سربراہ کو بھرپور پروٹوکول دینا غیرمعمولی ہے۔واضع رہے کہ اس معاملے پر سابق وزیر اعظم نوازشریف نے سعودی حکام سے باقاعدہ احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔