منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سپریم کورٹ کے حکم کے بعد نگران حکومت نے پرویز مشرف کو ایسی خوشخبری سنا دی کہ سابق صدر کے حامی خوشی سے جھوم اٹھے

datetime 14  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ  ڈیسک) وزارت داخلہ نے سابق صدر پرویز مشرف کا شناختی کارڈ بحال کردیا۔ پاسپورٹ کی بحالی سے متعلق بھی غور کیاجارہا ہے،نجی ٹی وی کے مطابق وزارت داخلہ نے پرویز مشرف کا شناختی کارڈ بحال کردیا ہے اس کے علاوہ ان کے پاسپورٹ کی بحالی سے متعلق بھی غور جاری ہے ۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے سپریم کورٹ آف پاکستان میں پرویز مشرف کی واپسی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سابق صدر کے وکیل نے عدالت عظمیٰ کو آگاہ کیا کہ ان کے موکل وطن واپس نہیں آرہے، جس پر عدالت نے پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عبوری حکم واپس لیتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 4 رکنی خصوصی بینچ نے لاہور رجسٹری میں پرویز مشرف کی طلبی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ پتہ کریں پرویزمشرف آرہے ہیں یا نہیں، عید الفطر پر اسٹاف کو چھٹیوں پر بھی جانا ہے’۔جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ ہم نے کیس کی سماعت 2 بجے رکھی ہے، اگر پرویز مشرف کو آنا ہے تو انتظار کرلیتے ہیں۔اس کے ساتھ ہی چیف جسٹس نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو پرویز مشرف کی وطن واپسی سے متعلق فوری اپ ڈیٹ لے کر جواب جمع کرانےکا حکم دیتے ہوئے سماعت میں وقفہ کردیا۔تاہم تھوڑی دیر بعد پرویز مشرف کے وکیل قمر الفضل نے عدالت عظمیٰ کو آگاہ کیا کہ ان کے موکل وطن واپس نہیں آرہے۔پرویز مشرف کے وکیل کا مزید کہنا تھا کہ ‘مشرف آنا چاہتےہیں لیکن موجودہ حالات اور چھٹیوں کی وجہ سے نہیں آرہے۔

جس پر سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عبوری حکم واپس لیتے ہوئے سماعت غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔عدالتی حکم کے بعد پرویز مشرف آئندہ ماہ ہونے والے عام انتخابات میں بطور امیدوار حصہ نہیں لے سکیں گے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سنگین غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو آج یعنی 14 جون، دوپہر 2 بجے تک عدالت میں پیش ہونے کی مہلت دی تھی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…