اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

نیب ریفرنسز،خواجہ حارث کی علیحدگی کے بعد نوازشریف نے کسے اپنا نیا وکیل مقرر کردیا؟حیران کن نام سامنے آگیا

datetime 14  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف نے  نیب ریفرنسز میں پیروی کے لیے نئے وکیل مقرر کرلیا۔ ۔نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے آج ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کی تو اس موقع پر نواز شریف کی جانب سے جہانگیر جدون نے اپنا وکالت نامہ داخل کرادیا۔نواز شریف کے خلاف نیب کے تینوں ریفرنسز، العزیزیہ اسٹیل ملز، فلیگ شپ انویسمنٹ اور ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں جہانگیر جدون ایڈووکیٹ،نوازشریف کی وکالت کریں گے۔

اس سے قبل خواجہ حارث نے کیس کی پیروی سے معذرت کرلی تھی۔نوازشریف اور مریم نواز کو عدالت نے آج کے لئے حاضری سے استثنیٰ دے رکھا تھا جب کہ مریم نواز کے وکیل امجد پرویز بھی آج پیش نہ ہوئے۔معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ امجد پرویز کی طبیعت خراب ہے جس کی وجہ سے وہ پیش نہیں ہوسکتے جس پر عدالت نے مریم نواز کے وکیل امجد پرویز کو 19 جون کو حتمی دلائل کے لیے آخری موقع دے دیا۔

موضوعات:



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…