اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

الوداع (ن) لیگ الوداع،چوہدری نثار کا تحریک انصاف میں شمولیت کا حتمی فیصلہ ،اعلان کب کرینگے؟تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 14  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان مسلم لیگ(ن) کے پلیٹ فارم سے ٹکٹ نہ ملنے پر آئندہ چند روز میں پاکستان تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گے۔پارٹی میں شمولیت سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ون آن ون ملاقات بھی متوقع ہے۔انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ چوہدری نثار علی خان نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی جانب

سے ٹکٹ نہ ملنے پر پی ٹی آئی میں شمولیت کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے،اس سلسلہ میں انہوں نے اپنے قریبی اور خاندانی رفقاء سے بھی مشورہ کرلیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھی ایک مرتبہ پھر انہیں پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیدی ہے اور عمران خان نے مشاورت بھی کرلی ہے کہ ٹیکسلا سے سرور خان کے مقابلہ میں چوہدری نثار علی خان کو ڈراپ کردیا جائے گا جبکہ راولپنڈی میں انکے مد مقابل پی ٹی آئی کے امیدوار کو ڈراپ کرایا جائے گا۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چوہدری نثار علی خان وفاق کی نسبت صوبائی سیاست میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں اور انکی دلی خواہش ہے کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوں مگر اس حوالے سے پی ٹی آئی وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے اپنے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کو نامزد کرچکی ہے۔ذرائع کے مطابق چوہدری نثار علی خان کو قریبی حلقہ نے مشورہ دیا ہے کہ وہ صوبائی سیٹوں سے بھی دستبردار ہوجائیں تاکہ پی ٹی آئی کو تقویت مل سکے،اس پر بھی چوہدری نثار علی خان نے مزید مشاورت شروع کردی ہے اور حتمی لائحہ عمل عمران خان سے ملاقات کے دوران تیار کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…