جمعہ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2026 

یہ کیسی تعمیر ہے کہ نیو اسلام آبادایئرپوٹ پر پانی بھر گیا؟ایئرپورٹ چوہدری منیر نے تعمیر کرایا؟ ان کا نام بار بار کیوں آرہاہے؟ سپریم کورٹ میں حیرت انگیز انکشافات

datetime 13  جون‬‮  2018 |

لاہور ( این این آئی) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے اسلام آباد ایئر پورٹ میں پانی بھر جانے کے معاملے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے2 ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی ۔چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اسلام آباد ایئرپورٹ پر پانی بھرجانے سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت کی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ ایئر پورٹ کو کس نے تعمیر کیا، سنا ہے

چوہدری منیر نے تعمیر کرایاہے، ایسا نہیں تو ان کا نام بار بار کیوں آ رہا ہے ۔جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ یہ کیسی تعمیر ہے کہ ایئرپوٹ پر پانی بھر گیا۔پی آئی اے حکام نے بتایا کہ ایئر پورٹ سول ایوی ایشن حکام نے تعمیر کرایا ہے۔اس موقع پر چیف جسٹس نے کمیٹی سے رپورٹ طلب کرلی اور ہدایت کی کہ کمیٹی 300صفحات کی نہیں بلکہ مختصر اور جامع رپورٹ پیش کرے، جس کے بعد کیس کی کارروائی 2ہفتے کیلئے ملتوی کر دی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…