بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

دیرینہ انتظار ختم ،نوازشریف ،مریم نواز آج لندن جانے کیلئے تیار ،ٹکٹ کنفرم

datetime 13  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد و سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز آج (جمعرات ) لندن روانہ ہوں گے جہاں وہ کلثوم نواز کی عیادت کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق مریم نواز کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے سلسلے میں لاہور کے ایوان عدل میں ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش ہوئیں جہاں انہوں نے ریٹرننگ افسر کو بتایا کہ آج ( جمعرات ) صبح 9 بجے میری فلائٹ ہے اس لیے آپ کے پاس نہیں آسکوں گی۔

جس پر ریٹرننگ افسر نے مریم نواز کو این اے 127 کے کاغذات کی جانچ پڑتال سے استثنیٰ دیتے ہوئے کہا کہ آپ نہ آئیں، اپنے وکیل کو بھیج دیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف اور مریم نواز آج ( جمعرات ) صبح لندن روانہ ہوں گے جس کے لیے ٹکٹ بھی کنفرم کرلی گئی ہے۔واضح رہے کہ نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اور کئی ماہ سے لندن میں زیر علاج ہیں جبکہ نیب ریفرنسز کی احتساب عدالت میں سماعت کے باعث نوازشریف اور مریم نواز لندن نہیں جاسکے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…