اتوار‬‮ ، 07 دسمبر‬‮ 2025 

عمران خان صادق اور امین نہیں ، دو جائز بیٹوں کیساتھ ایک ناجائز بیٹی جو بغیر نکاح کےپیدا ہوئی اس کا ذکرموجود نہیں، ریحام سے نکاح بھی چھپایا افتخار چوہدری نے کپتان کے کاغذات نامزدگی چیلنج کر دئیے، سنگین الزامات عائد

datetime 13  جون‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان کی ایک بیٹی بھی ہے جس کا انہوں نے ذکر نہیں کیا، صادق اور امین نہیں رہے، سابق چیف جسٹس اور جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ افتخار محمد چوہدری نے کپتان کے کاغذات نامزدگی چیلنج کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس اور جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ افتخار محمد چوہدری نے عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج کر دئیے ہیں۔

چار سوصفحات پر مشتمل پٹیشن سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ایڈووکیٹ مدثر چوہدری کی وسادت سے دائر کی ہے جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان صادق اور امین نہیں رہے ۔ انہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اپنے دو بچوں کا ذکر کیا ہے جبکہ عمران خان کی ایک بیٹی ٹیرن وائٹ بھی ہے جو کہ ٹریسا کے بطن سے پیدا ہوئیں ۔ درخواست گزار افتخار محمد چوہدری نےمؤقف اختیار کیا ہے کہ عمران خان نے نکاح کے بغیر ٹریسا کے ساتھ تعلقات قائم کئے جبکہ اسلامی معاشرے میں نکاح کے بغیر تعلقات بدکاری کے ذمرے میں آتے ہیں ۔ اپنے مزید مؤقف میں افتخار چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سابقہ بیوی ریحام خان نے بھی جو الزامات ان پر عائد کئے ہیں عمران خان نے ان کی ابھی تک تردید نہیں کی جبکہ ریحام خان سے نکاح کے معاملہ پر عمران خان نے قوم سے جھوٹ بولا ہے اس کے باعث وہ صادق اور امین نہیں رہے جبکہ وہ آئین کے آرٹیکل 62اور 63پر پورا نہیں اترتے ہیں ۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ عمران خان کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال جب ہو تو یہ سوالات ان سے پوچھے جائیں ۔ افتخار محمد چوہدری نے یہ پٹیشن این اے 131کے ریٹرننگ افسر کے روبرو دائر کی ہے۔ 18جون کو اب جب عمران خان ریٹرننگ افسر کے روبرو اپنے کاغذات کی جانچ پڑتال کیلئے پیش ہونگے تو اس موقع پر دلائل دینے کیلئے افتخار محمد چوہدری بھی وہاں موجود ہونگے۔ این اے 131کے ریٹرننگ افسر محمد افتخار بھنگو کے روبرودائر پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان صادق اور امین نہیں رہے ہیں لہٰذا ان کے کاغذات نامزدگی کو مسترد کیا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات


میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…